تحریر: ڈاکٹر محمد آفتاب احمد
اردو حروف تہجی اور اس کی مختلف شکلیں
اردو حروف تہجی ترتیب کے لحاظ سے مندرجہ ذیل ہیں :
ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن/ں و ی ے ( ہائیہ حروف شامل نہیں )
2: ب، پ، ت، ٹ ، ث ن ی ۔ حروف اگر کسی لفظ کے شروع میں آجائیں تو ان کی ابتدائی شکل چار طرح لکھی جاتی ہے۔
الف: کھڑی مشکل، کھڑی شکل مندرجہ ذیل حروف سے پہلے آتی ہے:
س،ش، ص، ض، ط، ظ، ع، غ، ف ، ق ، و
جیسے بس۔ بش نص -بط – بع – تف وغیرہ
1) اگر لفظ دو حرفی ہو اور "ہ” پرختم ہو لیکن "ہ” کھل کر آواز نہ دیتی ہو تو ابتدا میں آنے والے حرف پ، ی اور ن کھڑی شکل میں لکھے جائیں گے۔ جیسے ۔ پرانہ، یہ
ب: قوسی شکل! اگر لفظ دو حرفی ہو اور "ی” پرختم ہو تب ان حروف کی قوسی شکل ہو جاتی ہے
یعنی پی، تی, نی وغیرہ
ج۔ ترچھی شکل! ترچھی شکل میں یہ حروف مندرجہ ذیل حروف سے پہلے آتے ہیں ۔
ج،چ،خ،م ( اگر "ہ” کی آواز کھل کر نکل رہی ہو ) جیسے نج ، بحر،تم،ٹم ٹم، نہا، وغیرہ
د: مختصر شکل! میں یہ حروف مندرجہ ذیل حروف سے پہلے آتے ہیں۔
ب،پ،ت،ت،د،ڈ، ر،ڑ،ژ،ک،گ،ل،ن
مکمل فائل 👇