اردو میں منٹو شناسی | Understanding Manto in Urdu
یہ تحقیقی مقالہ اردو ادب میں سعادت حسن منٹو پر ہونے والی تحقیق و تنقید، یعنی "منٹو شناسی” کی روایت کا ایک جامع اور سیر حاصل مطالعہ پیش کرتا ہے۔ اس مقالے میں منٹو کی شخصیت اور فن کو سمجھنے کے لیے لکھی گئی کتب، ادبی جرائد کے خصوصی شماروں، اور جامعاتی سطح پر کی جانے والی تحقیق کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔
مقالے کی تفصیل
- مقالہ نگار: طاہر عباس
- نگرانِ مقالہ: ڈاکٹر لیاقت علی
- یونیورسٹی: دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور
مختصر تعارف
سعادت حسن منٹو اردو افسانے کا وہ سنگِ میل ہیں جن پر بہت زیادہ لکھا، پڑھا اور تحقیق کی گئی ہے۔ "منٹو شناسی” کی یہ روایت وقت کے ساتھ ساتھ وسیع ہوتی گئی ہے۔ یہ مقالہ اسی روایت کے اولین نقوش سے لے کر معاصر تحقیق تک کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں نہ صرف منٹو پر لکھے گئے کام کو مرتب کیا گیا ہے بلکہ اس کا تنقیدی تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس سے منٹو فہمی کے مختلف ادوار اور رجحانات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
مقالے کے ابواب
- باب اول: منٹو شناسی کے اولین خدوخال
- باب دوم: منٹو پر لکھی گئی کتب کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ
- باب سوم: ادبی رسائل و جرائد کے منٹو نمبر (تحقیقی و تنقیدی جائزہ)
- باب چہارم: منٹو پر ہونے والی جامعاتی تحقیق کا جائزہ
- باب پنجم: اردو میں منٹو شناسی کی روایت: نتائج و سفارشات
- کتابیات
آپ تک پہنچانے میں معاون: آینزہ سلیم
