موضوعات کی فہرست
دبستان دہلی، دبستان دہلی کی خصوصیات اور دبستان دہلی کے اہم شعراء
دبستان دہلی سے کیا مراد ہے ؟
دہلویت، ایک نقطہ نظر یا ایک افتاد طبع یا ایک مزاج شعری کا نام ہے جسے لکھنویت سے مقابلہ
کر کے سمجھا جاسکتا ہے۔
دبستان دہلی کی خصوصیات
دبستان دہلی کی وہ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں جن سے دبستان دہلی سے تعلق رکھنے والے شعرا کو پہچانا جا سکتا ہے۔
دبستان دہلی میں داخلیت پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔
دبستان دہلی کے شعرا کے یہاں تصوف اور اخلاق کا رنگ نمایاں ہوتا ہے۔
دبستان دہلی کے شعرا کے یہاں طرز بیان سادہ اور سلیس ہوتا ہے۔
دبستان دہلی میں الفاظ سے زیادہ خیالات کی صفائی اور پاکیزگی پر زور دیا جاتا ہے۔
دبستان دہلی کے شعرا کے یہاں معاملات اور واقعات سچے اور اصلی ہوتے ہیں ۔
دبستان دہلی کے شعرا کے یہاں جذبات حقیقی ہوتے ہیں اس لیے سوز و گداز کافی ہوتا ہے۔
دبستان دہلی کے شعرا کے یہاں آمد کی کیفیت سارے کلام میں نظر آتی ہے۔
دبستان دہلی کے شعرا کے یہاں مختصر غزلیں ہوتی ہیں جنھیں سہل ممتنع کہا جاتا ہے۔
دبستان دہلی کے شعرا کے یہاں زبان مردانہ ہے۔ محبوب بھی بعض جگہوں پر مرد ہی نظر آتا ہے ۔
دبستان دہلی میں وصال سے زیادہ ہجر کی طلب نظر آتی ہے۔
دبستان دہلی میں ابتدال یعنی عریاں نگاری سے پر ہیز کیا جاتا ہے۔
دبستان دہلی کے شعرا کے یہاں تصنع اور بناوٹ سے گریز نظر آتی ہے۔
میر کے حساب سے میر کے زمانے میں پونے تین شاعر دہلی میں موجود تھے ۔
میر نے خود کو اور سودا کو مکمل شاعر، درد کو آدھا شاعر اور سوز کو پاؤ شاعر کہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی کا دبستان شاعری از نور الحسن ہاشمی pdf
دبستان دہلی کے شعراء
نصیر
ظفر
مرزا رفیع سودا
مرزا غالب
مصطفیٰ خان شیفتہ ( گلشن بے خار )
داغ دہلوی
مومن خان مومن
سوز
جوش
حالی
بشکریہ ضیائے اردو نوٹس
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں