انتظار حسین ایک نظر میں(سوانحی حالات، ملازمت، ازدواجی زندگی اور ادبی خدمات)

موضوعات کی فہرست

انتظار حسین ایک نظر میں

نام: انتظار حسین

ولادت:18 دسمبر ۱۹۲۳ء ڈبائی ضلع بلند شہر ( اتر پریش)


والد:مولوی منظر علی
والدہ: صغرا بیگم
دادا:مولوی امجد علی
نانا: وصیت علی

تعلیم


ابتدا میں گھر پر ہی تعلیم پائی۔ پھر ہاپوڑ آ کر ساتویں آٹھویں جماعت میں داخل ہوئے۔
اور وہاں سے میٹرک کا امتحان پاس کیا ۔ ۱۹۴۲ء میں آرٹس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ اور ۱۹۴۴ء میں بی اے کی سند حاصل کی ۔ ایم اے (اردو ) میرٹھ کالج سے ۱۹۴۶ء میں کیا۔ بچپن ہاپوڑ میں گزرا جہاں وہ چھپ چھپ کر رام لیلا دیکھنے جاتے تھے۔ کالج کے زمانے میں اُن پر پروفیسر کرار حسین کا بڑا اثر پڑا۔ اُن دنوں علامہ اقبال اور ن-م -راشد سے متاثر ہو کر شاعری بھی کی مگر کچھ نظمیں کہنے کے بعد یہ سلسلہ منقطع ہو گیا۔ میرٹھ میں کچھ دن راشنگ آفس میں رہے ۔ اکتوبر ۱۹۴۷ء میں پاکستان چلے گئے اور صحافت کا پیشہ اختیار کیا۔ پہلے ہفت روزہ "نظام ” لاہور کے مدیر رہے ۔ ۱۹۴۹ء میں روزنامہ امروز سے اور ۱۹۵۲ء میں روزنامہ آفاق سے وابستہ رہے۔ ۱۹۵۳ء میں ادبی رسالۂ خیال شروع کیا جس کے صرف تین ہی شمارے نکل پائے ۔ روزنامہ نوائے وقت اور روز نامه مشرق میں بھی کام کرتے رہے اور لاہور نامہ” کے عنوان سے کالم لکھتے رہے۔ کچھ مدت ماہنامہ ادب لطیف کی ادارت بھی کی۔

انتظار حسین کی ازدواجی زندگی


مارچ ۱۹۶۶ میں عالیہ بیگم سے شادی ہوئی۔ جن کا تعلق بنارس کے خاندان سے ہے جس کا سلسلہ نسب اودھ کے نوابین سے ملتا ہے مگر کوئی اولاد نہیں ۔ وفات جنوری ۲۰۰۵ ء میں ۔

انتظار حسین کے ادبی خدمات

انتظار حسین کے افسانے

پھلی کھانی:
پہلی کہانی ” قیوما کی دکان” ماہنامہ ادب لطیف کے دسمبر ۱۹۴۸ء کے شمارے میں شائع ہوئی۔

انتظار حسین کے افسانوی مجموعے

مطبوعات:


گلی کوچے : شاہین پبلشرز (لاہور)

(11۔ افسانے: ۱- قیوما کی دکان ۲۰ – خرید و حلوہ بیسن کا ۳۰- چوک ۴- فجا کی آپ بیتی ۵- اجودھیا، ۶ – رہ گیا شوق منزل مقصود، ۷- پھر آئے گی ، ۸- عقیلہ خالہ ، ۹- روپ نگر کی سواریاں ۱۰- ایک بن لکھی رزمیہ، 11 – استاد )

کنکری (۱۹۵۳ء) مکتبہ جدید لاہور

(چودہ افسانے: ا مجمع،2 اصلاح ۳ محل والے،4 آگے درد ہے، ۵- آخری موم بتی،6دیولا، ۷۔ کیلا ۸ ساتواں در ۹۰ – پٹ بیچنا، ۱۰- پسماندگان ، ۱۱- ٹھنڈی آگ،
12- جنگل،13 – با با 14 کنکری)

آخری آدمی (۱۹۶۷ء) کتابیات ، لاہور

( گیارہ افسانے: ۱- آخری آدمی،2 زرد کتا ۳ پر چھائیں – ہڈیوں کا ڈھانچہ، ہم سفر ۶ – کایا کلپ ۷- ٹانگیں ، ۸ سیکنڈ راؤنڈ ، ۹ سوئیاں، ۱۰- شہادت،11- سوت کے تار )

شهر افسوس (۱۹۷۲ء) مکتبہ کا رواں، لاہور


(سترہ افسانے: ا- وہ جو کھوئے گئے ۲۰- کٹا ہوا ؤ بہ ۳۰ – دہلیز ۴ ۔ سیڑھیاں ، ۵ مردہ راکھ ، مشکوک لوگ، ۷ – شرم الحرم ، ۸- کانا دجال، ۹ بگڑی نسل، ۱۰- دوسرا کناره ۱۱ – دوسرا راستہ ۱۲۰- اپنی آگ کی طرف ۱۳ – لمباقصہ ، ۱۴- وہ اور میں ، ۱۵- وجود یوار کو نہ چاٹ سکے ، ۱۶- اندھی گلی ، ۱۷- شهر افسوس )

کچھوئے (۱۹۸۱ء) مطبوعات لاہور ( پاکستان )

(سترہ افسانے: 1- قدامت پسند لڑکی 2۔31مارچ، ۳ – فراموش ۴ – بادل ، ۵ اسیر ، ۶ – ہندوستان، ۷۔ نیند ، ۸- کچھوے، ۹- پتے ، ۱۰ – واپس ، ۱۱ – رات ۱۲- دیوار ، ۱۳ – خواب اور تقدیر ۱۴ – شور ، ۱۵ – صبح کے خوش نصیب ، ۱۲- بے سبب ، ۱۷ کشتی ) .

خیمے سے دور (۱۹۸۶ء) سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

(سترہ افسانے:۱۔ جیسے سے دور ہو۔ سفر منزل شب ۳ – حصر ۴۰ – تر ناری ۵- پورا گیان ، دھوپ ۷- برہ کی کہانی ، ۸ – اجنبی پرندے ، ۹- برہمن بکرا، ۱۰- وقت ، ۱۱- انتظار، ۱۲- پلیٹ فارم ۱۳۰ – چیلیں ۱۴۰ – پرانی کہانی ، ۱۵- دسواں قدم ۱۶۰ – خالی گھر ، ۱۷ خواب میں دھوپ )

خالی پنجره (۱۹۹۳ء) سنگ میل پبلی کیشنز لاہور (پاکستان)

(سولہ افسانے: پچھتاوا ۲- نرالا جانور ۳۰- خالی پنجره ۴۰ – اختر بھائی ۵۰ مشکید کونڈوں کا جنگل ، ۷ بندر کہانی – طوطا مینا کی کہانی – بخت مارے ۱۰- داغ اور درد، تذکره رستخیز بے جا المعروف به فسانه فطرت ۱۳- احسان منزل ۱۳- مجیدا، ۱۴ – پیریم کاربونیٹ ، ۱۵- سمجھوتہ ۱۶- آخری خندق)

کلیاتِ انتظار حسین

جنم کہانیاں ( کلیات جلد اول – ۱۹۸۷ء) سنگ میل پبلی کیشنز ، لاہور (گلی کوچے، کنکری، آخری آدمی کے تمام افسانے اور ناولٹ دن اور داستان شامل ہے )

قصه کهانیاں ( کلیات جلد دوم ۱۹۹۰ء) سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور ( کچھوے، شہر افسوس ، خیمے سے دور کے تمام افسانے اور مضمون چولہے کے آس پاس شامل ہے)

شهرزاد کے نام (۲۰۰۲ء) سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

(پندرہ افسانے: ۱- مورنامہ ۲۰ – شہراد کی موت ۳۰ – ریز روسیٹ ۴۰- وارد ہونا شہزادہ تورج کا شہر کا غذ آباد میں اور عاشق ہونا ملکہ قرطاس جادو گر پر ۵۰- ہم نوالہ ، ۶ – مانوس اجنبی ، ۷ – اللہ میاں کی شہزادی ، ۸- حبالہ کا پوت ، ۹- کلیلہ نے دمنہ سے کیا کہا؟ ۱۰- دمنہ کیوں ہنسا ۱۱ – کلیلہ کیوں رویا ۱۲ کلیلہ دمنہ ہٹ لسٹ پر ۱۳۰ – کلیلہ چپ ہو گیا، ۱۴- چوہیا نے کیا کھویا کیا پایا ؟ ، ۱۵- مہاجن کے بندروں کا قصہ )ئی پرانی کھانیاں

ناول

چاند گهن (۱۹۵۳ء) مکتبہ کارواں ؛ لاہور دن اور داستان (۱۹۵۹) مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ ، جامعہ نگر نئی دہلی – ۱۱۰۰۲۵

بستی (۱۹۸۰ء ) ادارہ ادبیات، لاہورتذکره (۱۹۸۷ء) مکتبہ جامعہ لیمٹیڈ ، جامعہ نگر نئی دہلی – ۱۱۰۰۲۵

آگے سمندر (۱۹۹۵ء) سنگ میل پبلی کیشنز ، انار کلی لاہور‏

ڈرامہ

ڈراماخوابوں کے مسافر

نفرت کے پردے میں (ٹی وی ڈراما مطبوعہ سویرا کراچی شماره ۲۳ مئی ۱۹۷۰ء )

پانی کے قیدی (ٹی وی ڈراما ) مطبوعہ سویرا کراچی ، شماره ۴۶ اکتوبر ۱۹۷۳ء

خود نوشت

• چراغوں کا دھواں

دہلی تھا جس کا نام (۱۹۱۹ء)

جستجو کیا ہے (۲۰۱۱)

سفر نامے

زمین اور فلک اور

Summary of the post

The content is focused on the life and literary works of Intizar Hussain. It provides a comprehensive list of his literary contributions, personal background, and educational journey

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں