مفت اردو ادب وٹسپ گروپ

اردو ادب وٹسپ گرپ میں شامل ہو کر رازانہ، پی ڈی ایف کتب اور اہم مواد تک رسائی حاصل کریں

اردو میں شہر آشوب کی روایت

اردو میں شہر آشوب کی روایت

اردو ادب کے سماجی شعور کے مطالعے کے لیے شہر آشوب بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ شہر آشوب بتاتے ہیں کہ ہر عہد کے شعرا اپنے زمانے کی سیاسی و اقتصادی بد حالی سے ناواقف نہیں تھے۔ سماجی انتشار اور معاشی ابتر حالت نے پورے سماج کی جڑوں کو ہلا کے رکھ دیا تھا۔ اردو ادب کی بہت کم تاریخیں ایسی ہیں جن میں سماج کی ابتر اقتصادی حالت کو مرکز موضوع بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اردو میں جدید شہر آشوب کا فکری و موضوعاتی مطالعہ مقالہ pdf

اکثر تاریخ نگاروں نے اردو شاعری کو محبوب کی زلفوں کی عکس بندی تک محدود بتایا ہے۔ اردو کے پہلے معلوم شاعر مسعود سعد سلمان لاہوری سے لے کر مغل سلطنت کے زوال تک بہت سے شعرا نے اپنے عہد کی ابتر حالت کو بیان کرنے کے لیے شہر آشوب لکھے۔

مسعود سعد سلمان، امیر خسرو، جعفر زٹلی، شاکر ناجی، میر اور سودا نے بہت محمد و شہر آشوب لکھے ہیں، جن سے پورے عبد کے حالات آنکھوں کے سامنے نظر آنے لگتے ہیں۔

شاہ حاتم نے دلی کی تباہی کو اپنے شہر آشوب کا موضوع بنایا۔ نفسا نفسی اور بدانتظامی نے دلی شہر کی تہذیب کو اجاڑ کے رکھ دیا تھا، شاہ حاتم جس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

دور حاضر میں صنف "شہر آشوب "

ہر دور میں شہر آشوبی صورت حال موجود رہی ہے، اسی لیے اردو شاعری میں اس صنف کا وجود برقرار ہے۔ چوں کہ یہ صنف موضوعاتی ہے ہیتی نہیں، اس لیے مختلف ہئیتوں میں شہر آشوب آج بھی لکھے جارہے ہیں۔ صدف نقوی لکھتی ہیں:

دور حاضر میں بھی شعرا نے شہر آشوب لکھے ہیں۔ قتیل شفائی کے مجموعے برگد میں آٹھ اشعار پر مشتمل ایک شہرآشوب ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان معاندانہ فضا پر افسوس کا اظہار ہے، لکھتے ہیں:

غم تو ہے گر گئی دستار عزت بھی ،قتیل

ور نہ ان کندھوں پر سر تیرا بھی ہے میرا بھی

افتخار عارف نے اپنی نظموں احتجاج” ہوا چپ رہی "کے علاوہ غزلوں میں بھی سیاسی جبر کے خلاف آواز بلند کی ہے ، جنھیں شہر آشوب کہنا بے جانہ ہوگا۔

کسی کے جور و ستم یاد بھی نہیں کرتا

عجیب شہر ہے فریاد بھی نہیں کرتا

(گوهر ادب ، مثال پبلشرز ، فیصل آباد 2015 ء ص 267)

معروف شاعر سید ضمیر جعفری کی تخلیق ” مسدس بد حالی” میں بھی شہر آشوب کا رنگ و آہنگ پوری تابانی کے ساتھ موجود ہے ۔

نام ۔۔۔۔۔۔۔۔نمرہ سخی

حواشی

کتاب ۔شعری اصناف ،تعارف و تفہیم
کورس کوڈ 9003
صفحہ ۔149
مرتب کردہ ۔فاخرہ جبین

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں