داستان کی اہمیت اردو

کتاب کا نام: افسانوی ادب 1
کوڈ:5603
موضوع: داستان کی اہمیت
مرتب کردہ:ارحم

🌷_🌷🌷

داستان کی اہمیت

داستان اردو نثر کے تدریجی ارتقا کی آئینہ دار ہیں ان داستانوں کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اردو نثر کس طرح پاؤں پاؤں چلتی ہوئی ارتقا کی منزل طے کرتی چلی گئی سب رس کی زبان خاصی گنجلک اور بوجل ہے نو طرز مرصع کی زبان سب رس کے مقابلے میں بہتر ہونے کے باوجود فارسی آمیز ہے۔

فورٹ ولیم کالج کی داستانیں ایک خاص مقصد کے تحت لکھی گئی باغ و بہار کی زبان آسان اور روزمرہ کے مطابق ہے یہی حال آرائش محفل، اور دیگر داستانوں کا بھی ہے اگر ان میں بھی کہیں کہیں قافیہ اور عربی و فارسی تراکیب مل جاتی ہیں لیکن ان کے اسلوب میں فطری پن زیادہ ہے انشا کی رانی کیتکی کی کہانی عربی اور فارسی کے الفاظ سے خالی ہے سنک گوہر ،غیر محقوط ہونے کی وجہ سے قابل فہم نہیں رہی بلکہ رانی کیتکی کی کہانی کی طرح اردو نثر میں ایک انوکھا تجربہ ضرور ہے فسانہ عجائب چونکہ باغ وبہار کے جواب میں لکھی گئی اس لیے لکھنوی معاشرت کے تکلف اور تضنع کے آئینہ دار ہے اس میں جمع و قافیہ کی بھرمار ہے اس کے باوجود اس کا اسلوب بھی مقبول ہوا سروش سخن کی عبارت رنگین شگفتہ ہے جبکہ تلسم حیرت میں ضلع جگت کے برما رہا ہے داستان امیر حمزہ اور بوستان خیال کے تراجم میں ہر طرح کی انشاء کے نمونے ملتے ہیں چنانچہ ان داستانوں کے مطالعہ نہ صرف اسلوب میں تبدیلی کا علم ہوتا ہے بلکہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس زمانے کا عام مذاق کیسا تھا کیونکہ جیسا ذوق ہوتا ہے ویسا ویسا ہی اسلوب مقبول ہوتا ہے

تہذیب و معاشرت کے مرقع کشی کے لحاظ سے بھی داستانوں کی خاصی کی اہمیت ہے نہ صرف طبع زاد بلکہ ترجمہ شدہ داستانوں میں بھی دہلی اور لکھنو کی تہذیب کی عکاسی کی گئی ہے ترجمہ شدہ داستانوں میں کردار دو عرب وفارس یا کسی اور نادیدہ ملک کے ہیں لیکن ان کا رہن سہن اور طور طریقہ ہندوستانی ہیں شکستلا مادھول کام کندلا بدیال پچیسی اور سنگھا سن بتیسی میں قدیم ہندوستان کا دو مالائی عہد سانس لیتا نظر آتا ہے جبکہ باغ و بہار سروش سخن اور گل بکاؤلی وغیرہ میں مغل بادشاہوں کے دہلوی تہذیب اور فسانہ عجائب تلسم حیرت داستان امیر حمزہ وغیرہ میں لکھنوی بادشاہت کے عہد کے مسلمانوں کی معاشرت کے نمونے ملتے ہیں دہلوی اور لکھنوی تہذیب کی بہترین نمائندگی باغ و بہار اور فسانہ عجائب میں ملتی ہے اگلے یونٹ میں اپ ان دونوں داستانوں کا مطالعہ کریں گے۔

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں