نرگسیت کی نفسیات: خود پسندی اور اجتماعی بیماری

نرگسیت کی نفسیات: خود پسندی اور اجتماعی بیماری | The Psychology of Narcissism: Self-Love and Collective Disorder

1. نفسیات کا تجزیہ

سگمنڈ فرائیڈ نے ترجمانی کی کہ آخر انسان اپنی ذات سے اس قدر پیار کیوں کرتا ہے کہ اسے اپنے سوا کچھ نظر نہیں آتا! فرائیڈ نے انا یعنی ego کی تشریح کی اور اسے مختلف تناظر میں تقسیم کر کے انسانی نفسیات کے پس منظر میں اسے وضاحت سے بیان کیا۔ فرائیڈ نے Self Love ذات پرستی کے رجحان کو فطری قرار دیا، جس کے توسط سے تحفظ و پیار کے جذبے پرورش پاتے ہیں۔ ذات کی محبت سے ہی انسان دوسروں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔

2. بچپن اور خود کی تشکیل

اسی تناظر میں فرائیڈ نے مزید دریافتیں کیں اور کشش، پیار و جنس کے مختلف زاویوں کی وضاحت کی۔ عنفوان شباب میں بچے آئینہ بہت دیکھتے ہیں اور والدین کی ڈانٹ سنتے ہیں۔ درحقیقت اس دور میں بچہ تشخص کی پیچیدگیوں سے گزرتا ہے۔ وہ اپنی ذات کے ہونے کو محسوس کرتا ہے۔ وہ بار بار آئینے میں اپنے چہرے کے خدوخال کو دیکھتا ہے۔ مختلف زاویوں سے دیکھتا ہے اور اپنی شخصیت کو سوچتا ہے کہ اسے کیسے کپڑے پہنتے ہیں۔ کون سا ہیئر اسٹائل اس پر جچے گا۔ پھر آئینے کے توسط سے وہ اپنی ذات سے پیار کرنے لگتا ہے۔ یہ وہ دور ہے، جب توقیر ذات تشکیل پاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اردو ادب میں نرگسیت کا بیان

3. نیورو سائنس اور مرر نیورونز

1990ء میں نیورو سائنس نے اس حوالے سے مزید پیش رفت کی اور Giacomo Rizzolatti نے مرر نیورونز کے حوالے سے منفرد حقائق کی ترجمانی کی۔ نیورو سائنس نے بتایا کہ ذہن، جذبے، عمل، تجربے کو کس طرح شیئر کرتا ہے۔ جیسے کسی کو ہنستا پاکر لوگ بھی ہنسنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اور تکلیف یا رونے کے وقت دیکھنے اور محسوس کرنے والے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں اور وہ بھی اس اداس کیفیت کا حصہ بن جاتے ہیں۔

4. نرگسیت (Narcissism) کا تعارف

نرگسیت (Narcissism) علمِ نفسیات کی اصطلاح ہے، جو خود پرستی، ذات کی لامتناہی محبت ہے ۔ سے فدا ہونا یہ ایک نفسیاتی عارضہ ہے جو خود ستائشی رویوں کا مرکز ہے۔ Narcissistic personality disorder (NPD) is a mental health condition that affects how you view yourself and relate to others.

یونانی دیو مالائی کہانی کے مطابق نارسس‘ یونان کی ایک دیومالائی کہانی کا مرکزی کردار ہے۔ ایک خوبصورت ہیرو۔ اپنے ارد گرد سے بے نیاز اور اپنی تعریف میں مگن۔

یہ بھی پڑھیں: غالب کی نرگسیت ڈاکٹر سلیم اختر pdf

5. تہذیبی نرگسیت

مبارک حیدر صاحب اپنی کتاب "تہذیبی نرگسیت” میں اس مرض کی علامات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ”نرگسی شخص کے لیے یہ ممکن نہیں ہوتا کہ وہ اجتماعی ضروریات کو اپنی ضروریات پر اوّلیت دے۔ وہ دوسروں کے لیے ہمدردی سے خالی ہوتا ہے۔

6. نرگسیت کی علامات

نرگسیت کی جو علامات بیان کی گئی ہیں ان میں سے چند کی فہرست درج ذیل ہے:

  1. اپنی اہمیت، صلاحیت اور کامیابیوں کو بار بار بڑھا چڑھا کر پیش کرنا۔
  2. اپنی دانست میں طاقت، ذہانت، رومان، خوبصورتی اور کامیابی میں خود کو غیر حقیقی طور پر سرفہرست سمجھنا۔
  3. ہمہ وقت توجہ اور شاباش کی توقع رکھنا۔

7. نتیجہ

نرگسیت ایک رویے کی خرابی (behavioral disorder) ہے جو کہ تعلقات میں مسائل پیدا کر سکتی ہے اور فرد کی ذاتی زندگی میں بھی مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔ ضروری نہیں کہ ہم غامدی صاحب یا مبارک حیدر کی ہر بات سے اتفاق کریں لیکن ان پر غور کرنے اور سوچنے میں تو شاید کوئی حرج نہیں۔

English Title:

"The Psychology of Narcissism: Self-Love and Collective Disorder”

Abstract:

This article delves into the concept of narcissism, exploring its psychological dimensions, childhood development, and neuroscientific aspects. Drawing from Sigmund Freud’s theories and Giacomo Rizzolatti’s research on mirror neurons, this study examines the characteristics of narcissistic personality disorder (NPD), including self-obsession, lack of empathy, and exaggerated self-importance. The article also discusses the implications of narcissism in personal relationships and societal interactions.

Acknowledgment:

We extend our sincere gratitude to the knowledgeable members of the WhatsApp community, whose insightful discussions significantly contributed to our understanding of narcissism. Their valuable inputs have enhanced the quality of this article.

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں