تہذیب کی تعریف

تہذیب کی تعریف

تہذیب کی تعریف، تہذیب کے لغوی معنی "عیوب سے پاک کرنا” اس عربی لفظ کا مادہ ہذب ہے ۔ ھذب یھذب تھذیباً کہا جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں: رانی کیتکی کی کہانی تہذیب و معاشرت | PDF

کسی شے کا بنانا سنوارنا ، اخلاق و عادات کا پاکیزہ کرنا ، درخت کی شاخ تراشی کرنا وغیرہ۔

اصطلاح میں تہذیب کسی قوم کی اجتماعی زندگی کا وہ نقشہ جو اسے دوسری قوموں سے ممتاز کرے انگریزی میں اس کا مترادف لفظ سیوی لائزیشن (civilization) ہے۔

اردو میں کلچر، ثقافت ، تہذیب اور تمدن وغیرہ ہم معنی اور مترادف کے طور پر استعمال ہوتے ہیں لیکن دراصل یہ جدا جدا الفاظ ہیں اور ان کے معنی بھی متین و مقرر ہیں۔ ڈاکٹر جمیل جالبی تہذیب و ثقافت کو یوں ممیز کرتے ہیں۔

” تہذیب کا زور خارجی چیزوں اور طرز عمل کے اس اظہار پر ہے جس میں خوش اخلاقی، اطوار و گفتار اور کردار شامل ہے اور لفظ ثقافت کا زور ذہنی صفات پر ہے جن میں علوم و فنون میں مہارت حاصل کرنا اور ترقی دینا ہے ۔”

یہ بھی پڑھیں: تہذیب کی تعریف و تفہیم
جب کہ پروفیسر محمد منور تہذیب کا تعلق باطن سے اور تمدن کا تعلق خارجی مظاہر سے جوڑتے ہیں۔

” تہذیب آدم کا اندرونی اضطراب اور اس کا اثر ہے اور تمدن آدم کے اضطراب اور اثر کا بیرونی پر تو ( عکس ، جلوہ ) داستان تہذیب و تمدن اسی داخلی کیفیت اور بیرونی ہئیت کے تقابل و تصادم کا نام ہے۔ "
بعض لوگ ثقافت سے سماجی اداروں کے وہ اثرات مراد لیتے ہیں جو انفرادی شخصی نشونما پر پڑتے ہیں یا ان کے مختلف النوع اظہار میں پائے جاتے ہیں۔


مثلا فنون ، لطیفہ، سائنس ، اور مذہب جب کہ تہذیب سے ادارے اور مادی وسائل مراد ہوتے ہیں۔انتھرا پالوجی ( علم تبشری) کے ماہرین تمدن میں مستقل تبدیلی کی نشان دہی کرتے ہیں لیکن تہذیب کو ایک مسلسل عمل بتاتے ہیں جو ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتی ہے۔

پروف ریڈنگ : حمیرا شاہین

حواشی

کتاب کا نام : علامہ اقبال کا خصوصی مطالعہ
کورس کوڈ:5613
موضوع : تہذیب
صحفہ: 129
مرتب کردہ: سمعیہ مزمل

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں