طارق محمود مرزا کی ادبی خدمات اور اعزازات | Tariq Mahmood Mirza ki Adabi Khidmaat aur Aizazat
موضوعات کی فہرست
طارق محمود مرزا کی ادبی خدمات اور اعزازات
سفر ناموں پر مشتمل کتب
خوشبو کا سفر
یہ طارق محمود مرزا کے سفرناموں پر مشتمل پہلی کتاب ہے۔ جو انہوں نے فروری ۲۰۰۸ء میں شائع کی۔ یہ کتاب بلجیئم، ہالینڈ، جرمنی، سوئٹز رلینڈ، فرانس اور برطانیہ کے سفر ناموں پر مشتمل ہے۔ اس کو سفرنامہ یورپ کہا جائے تو کوئی حرج نہیں ہوگی۔ اس کتاب کو دوست پبلی کیشنز اسلام آباد کی بھی معاونت حاصل ہے۔
سفر عشق
طارق محمود مرزا نے حج کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور ایک مسلمان کے جذبہ ایمان احسن انداز سے بیان کیا ہے۔ اور بارگاہ الہٰی میں حاضری کے آداب بھی بتائیں ہیں ۔ اس کتاب میں طارق محمود مرزا نے سفر حج کی تمام روداد بیان کی ہے۔ یہ کتاب انہوں نے نومبر ۲۰۱۶ء میں ادارہ معارف اسلامی منصورہ ملتان روڈ لاہور سے شائع کی۔
دنیا رنگ رنگیلی
اس کتاب میں طارق محمود مرزا کے جاپان، نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کے سفر نامے شامل ہیں۔ یہ کتاب لاہور کے ایک مشہور اشاعتی ادرے سنگ میل پبلی کیشنز لاہور نے ۲۰۱۹ء میں شائع کی ہے۔ اس کتاب میں بہت سے لوگوں کی کہانیاں اور یوروپین معاشرے کی تہذیب و تمدن اور خوب صورتی کو اجاگر کیا ہے۔
ملکوں ملکوں دیکھا چاند
اس کتاب میں طارق محمود مرزا کے ڈنمارک ، سویڈن، ناروے اور قطر کے سفر نامے شامل ہیں۔ یہ کتاب ۲۰۲۱ء میں افضال احمد نے سنگ میل پبلی کیشنز لاہور سے شائع کی۔ اس کتاب میں اسکینڈے نیو یائی ممالک میں پاکستانی شہریوں کی آبادی ان ممالک کی آپس میں دوستی قدرت کی خوبصورت اور ترقی کو بیان کیا ہے۔
مضامین اور انشائیہ نگاری
طارق محمد مرزا نے بہت سے مضامیں بھی لکھے ہیں ۔ان میں سے کچھ مضامین کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
اقبال اور احیائے ملت اسلامی
اقبال کے فکری مآخذ
اقبال ایک آفاقی شاعر،
ادبی گستاخیاں
آج عہد یوسفی تمام ہوا
وہ آئیں گھر میں ہمارے،
آسٹریلیا کا دہی طرز حیات،
آہ !پروفیسر رئیس علوی بھی چل بسے۔
ادبی خدمات
طارق محمود مرزا قدرت کی خوب صورتی اور اپنی ثقافت سے بے پنا محبت کرتے ہیں۔ طارق محمود مرزا کو زمانہ طالب علمی ہی سے کتابیں پڑھنے کا بہت شاق ہے۔ آسٹریلیا جیسے ملک میں انھوں نے لائبریری میں اردو کتابیں رکھوانے کےلیے بہت زیادہ کوشش کی۔ انہوں نے اپنی ذاتی کوششوں سے تقریباً چار ہزار کتابیں وہاں رکھوائی ہیں۔ پروفیسر خواجہ محمد اکرم الدین کو انٹر ویو دیتے ہوئے طارق مرزا کہتے ہیں۔:
’’کتابیں میری جائے پناہ ہیں۔‘‘
اس کے بغیر کوئی گزارہ نہیں۔ کاروبار تو انسان روزی روٹی کے لیے کرتا ہے یہ تو میری زندگی ہے۔آسٹر یلیاکے اندر اگر ایک کتاب چھ مہینوں تک کوئی بھی جاری نہ کروائے تو اس کتاب کو ہٹا دیا جاتا ہے۔ طارق محمود مرزا اردو زبان کے فروغ کے لیے وہاں اپنا کردار بہت سالوں سے ادا کررہے ہیں۔ اور وہاں اردو کے حوالے بہت سے اداروں کی سربراہی بھی کر رہے ہیں۔
۲۰۰۵۔۱۹۹۶ء اردو سوسائٹی آف آسٹر یلیاجو کہ ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔ اس کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ ۲۰۰۳۔۱۹۹۸ءآسٹر یلیاکے ایک بہت بڑے اخبار پندرہ روز اور سیز کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔۲۰۱۳۔ ۲۰۰۳ء ایک آنلائن اخبار دس برس صدائے جرس بھی نکا لتے رہے ہیں.۲۰۲۰۔۲۰۱۵ء اردو اانٹرنیشنل آسٹر یلیا میں بطور ایگزیکٹیو ممبر بھی شامل رہے۔
طارق محمود مرزا اپنی کتاب ’خوشبو کا سفر‘‘ کے پیش لفظ میں لکھتے ہیں:
’’۲۰۰۱ء میں نےآسٹر یلیاکے ایک سب سے بڑے اور پندرہ روزہ اوور سیز کی ادارت سنبھالی۔ یہ پندرہ روزہ میگزین نما اخبار تھا۔ اس میں حالات حاضرہ کے ساتھ ساتھ ادبی تحریروں کی بھی گنجائش تھی۔ اس میں آسٹر یلیابھر کے بہترین اردو قلم کار حصہ لیتے تھے۔ یوں تو اورسیز میں مختلف نوع کی بے شمار تحریریں شائع ہوئیں لیکن میرے کالموں پر مشتمل سلسلے بہت مقبول رہے۔ ان میں ایک میرے کالموں پر مشتمل مستقل سلسلہ ’’صدائے جرس‘‘ تھا۔ جس میں مختلف موضوعات پر میں نے بہت سارے کالم لکھے ۔ ان میں زیادہ تر ادبی مضامین تھے۔ ’’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘‘ بھی انہی میں سےایک تھا۔ جسے پڑھ کے ادم کرشن راحت صاحب نےمجھ سے رابطہ کیا تھا۔‘‘
انعامات و اعزازات
طارق محمود مرزا کی ادبی خدمات کو دنیا کے مختلف ممالک میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کے اعزازات میں دنیا کے مختلف ممالک جاپان، قطر، سویڈن، ڈنمارک، ناروے، آسٹریلیا کے شہر سڈنی، ملبورن ، کینبرا، ایڈیلیڈ، پاکستان کے مختلف شہروں لاہور ، راولپنڈی، گوجر خان اور اسلام آباد میں بھی منعقد ہو چکی ہیں۔
مختلف ادبی تنظیموں نے انھیں بہت سے ایوارڈ سے بھی نوازاہیں۔ جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہیں۔
۱۔ صحافتی ایوارڈ، ٹر سیون آسٹر یلیا۲۰۰۹ء
۲۔ ادبی ایوارڈ، پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا، ۲۰۱۰ء
۳۔ نشان اردو، اردو سوسائٹی آف آسٹریلیا ۲۰۱۱ء
۴۔ لٹریری ایوارڈ برائے حسن کار کردگی، اردو انٹر نیشنل آف آسٹر یلیا
۵۔ ادبی ایوارڈ، دریچہ اوسلو(ناروے) ۲۰۱۹ء
۶۔ ادبی ایوارڈ پاک آسٹر یلیافرینڈشپ سوسائٹی ۲۰۱۸ء
۷۔ادبی ایوارڈ، حلقہ ارباب ِذوق پا ک ٹی ہاوس لاہور ۲۰۲۰ء
حوالہ جات
۱۔زاہد فاروق ملک، پاکستانی ادیب و صحافی طارق محمود مرزا ،مضمون، روز نامہ میڑواچ، اسلام آباد ، ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۲ء
۲۔ طارق محمود مرزا، تلاش راہ ، مکتبہ خواتین میگزین منصورہ ملتان روڈ ، لاہور ، ۲۰۱۲ء، ص ۱۴۷ء
۳۔ زاہد فاروق ملک، پاکستانی ادیب و صحافی طارق محمود مرزا ، مضمون، روزنامہ میٹرو واچ،اسلام آباد ، 24 اکتوبر ۲۰۲۲ء
۴۔ انٹرویو ، روزنامہ سرگرم ، 21 فروری ۲۰۱۹ء، ص ۳
۵۔طارق محمود مرزا ، تلاش راہ ، مکتبہ خواتین میگزین منصورہ ملتان روڈ ، لاہور 2014 ، ص ۵
۶۔ایضاً،ص۸
۷۔ ایضاً،ص۱۸۱
۸۔ ایضاً،ص۷
۹۔طارق محمود مرزا ،خوشبو کا سفر،دوست پبلی کیشنز، اسلام آباد، ۲۰۰۸ء
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں