تحقیق کے اصول
ذیل میں ذکر کی جار ہیں ہدایات کا تعلق زیادہ تر تحریر کی شکل وصورت ، اس کی ظاہری زینت و آرائش اور منابع و مآخذ کی طرف رجوع کرنے کی کیفیت اور طریق کار سے ہے، جس پر تحقیقات کے نتائج کی ترتیب و تنظیم اور تدوین کے لیے عمل پیرا ہونا ضروری اور مفید ہے:
ا۔ تحقیقی شاہ کار کا کوئی مختصر مگر بولتا ہوا نام اور عنوان منتخب کیا جائے۔
ذیلی اور فرعی عناوین بھی جتنے مختصر اور بولتے ہوئے ہوں اتنا بہتر ہے۔ عناوین کی جملے کی سی ترکیب نہ ہو یہ
فصلیں قائم کرنے اور عناوین وغیرہ میں افراط و تفریط سے پر ہیز کیا جائے ۔ فصول اور ابواب کی تعیین تحریر کے حجم کی مناسبت سے ہونی چاہئے ۔ عناوین کی مثال گاڑیوں کے اسٹینڈ کی سی ہے کہ جو نہ بہت فاصلے سے ہوں اور نہ بہت نزدیک ۔
اقوال و اقتباسات اور عبارات اگر براہ راست نقل کی جارہی ہیں تو عبارت میں ذرا بھی تصرف اور خوردو برد مناسب نہیں ہے اور اگر کہیں تغیر و تصرف کی صورت پیش آگئی ہے تو اس کا اعلان و اظہار ضروری ہے۔ مثلاً یہ وضاحت کر دے کہ یہ اقتباس ہے تلخیص ہے تغیر و ترمیم کی ہوئی ہے، آزادتر جمہ ہے مفہوم لیا گیا ہے، الفاظ میں تصرف ہوا ہے وغیرہ تا کہ قارئین کی جانب سے تحریف اور خیانت کی تہمت نہ لگ سکے اور اگر کسی عربی یا فارسی متن کا ترجمہ (متن کی عبارت سخت اور دقیق ہونے کی وجہ سے ) کسی خاص ترجمہ سے استفادہ کر کے لکھا گیا ہو تو اس کا بھی تعین کر دیا جائے تا کہ دوسروں کے حقوق تلف نہ ہوں۔
جن منابع میں بعض مطالب حاشیہ میں لکھے گئے ہوں اور حاشیہ کا کچھ حصہ اگلے ورق تک تجاوز کر گیا ہو، ان کا حوالہ دیتے وقت کتاب کا مکمل نام، مؤلف یا مصنف کا نام ، جلد اور صفحہ نمبر صاف صاف لکھنا ضروری ہے ۔ اگر کوئی کتاب متعدد بارز یور طبع سے آراستہ ہوئی ہو اور ایک ہی مطلب ان کتابوں کی الگ الگ طباعت کے جدا جدا صفحات پر ہو تو مراجعہ کی صورت میں ہن اشاعت کی وضاحت کرنا بھی ضروری ہے۔
کسی مطلب یا موضوع کی تلاش کے لیے ماخذ یا منبع کی طرف رجوع کرنے کے لیے مختصر طریق کار اور مختصر علامت کا سہارا لینا بہتر ہو گا مثلا یہ لکھنے کے بجائے کہ اس سلسلہ میں کتاب تحقیق کا فن ، مصنف ڈاکٹر گیان چند جین ، جلد اول صفحہ پچیس، مطبوعہ ایجوکیشنل پبلیشنگ ہاؤس دہلی کی طرف رجوع کریں ، اس طرح لکھنا بہتر ہوگا۔ تحقیق کا فن : گیان چند جین ، ج را ص ۲۵ ، دہلی ۔
پی ڈی ایف سے تحریر: محمد احمد رضا سیالوی
نوٹ:یہ تحریر پروفیسر آف اردو واٹس ایپ کمیونٹی کے ایک رکن نے پی ڈی ایف سے تحریری شکل میں منتقل کی ہے۔براہ کرم نوٹ کریں کہ پروفیسر آف اردو نے اس کی پروف ریڈنگ نہیں کی ہے۔
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں