شکیب جلالی ایک مطالعہ

کتاب کا نام : شعری اصناف؛ تعارف و تفہیم
کورس کوڈ: 9003
موضوع : شکیب جلالی ایک مطالعہ
مرتب کردہ: اریبہ فاطمہ
تعارف و سوانح

شکیب جلالی ایک مطالعہ

شکیب جلالی کا اصل نام سید حسن رضوی ہے۔ آپ بھارت میں علی گڑھ کے قریب ایک گاؤں جلال میں پیدا ہوئے ، اسی مناسبت سے آپ جلالی کہلائے۔ شکیب کی تاریخ پیدائش اکتوبر 1934 ء کی ہے۔ دس سال کے تھے کہ ماں ایک حادثے میں دنیا سے رخصت ہوگئی۔ والد صدمے سے دوچار ہوئے اور وہ بھی وفات پاگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: شکیب جلالی کی شاعری کا تنقیدی مطالعہ مقالہ pdf

شکیب اور ان کی چار بہنوں کی کفالت کا ذمہ ان کے ماموں نے اٹھایا۔ تقسیم کے بعد ان کا خاندان راولپنڈی ہجرت کر آیا۔ معاشی حالات کی تنگی کے باوجود انھوں نے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا۔ پاکستان میں پہلے وہ بسلسلہ ملازمت محکمہ تعطیلات عامہ سے وابستہ ہوئے ۔ اس کے بعد نئے دارالحکومت کے لیے بنائے گئے ادارے تھل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (T.DA) میں ملازم ہوئے۔

جو ہر آباد (خوشاب) اور ضلع بھکر میں ذمہ داریاں نبھائیں۔ 1956ء میں شکیب جلالی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ اس دوران وہ کچھ ادبی رسالوں میں کام کرتے رہے۔ ماں باپ کی بے وقت اور نا گہانی اموات نے شکیب کی طبیعت پر منفی اثرات ڈالے تھے۔

ہجرت کے ہنگام نے ان کو مزید دکھ دیے۔ غم روزگار کی پریشانیوں میں وہ آسودگیوں کے لیے ترستے رہے۔ آخر کار اعصابی جنگ ہار گئے اور محض 32 برس کی عمر میں جب وہ سرگودھا مقیم تھے تب 12 نومبر 1966ء کو خودکشی کرلی اور یوں اردو زبان وادب ایک توانا آواز اور منفر دلب ولہجہ اور اچھوتے اسلوب سے
محروم ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شکیب جلالی کی شاعری | pdf

شکیب کی غزل گوئی

شکیب جلالی کی وفات کے بعد ان کا پہلا شعری مجموعہ روشنی اے روشنی احمد ندیم قاسمی نے شائع کر لیا۔ یہ کتاب مکتبہ فنون سے اشاعت پذیر ہوئی۔ غزل کی یہ کتاب اردو ادب میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی۔ شکیب جلالی نے کم عمری میں ہی اپنے فن کا لوہا منوایا۔ انھوں نے غزل کے علاو رباعی اور قطعہ میں بھی طبع آزمائی کی۔

ساٹھ کی دہائی میں اردو غزل کے بڑے شعرا میں شمار تھے۔ غزل کی روایت کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے اپنے بیان کی تازگی اور مضامین کی ندرت سے مطلع ادب پر نمایاں ہوئے۔ تشبیہات اور علامات کے ذریعے شعر میں پیکر تراشی ان کا خاصا ہے غزل کے آہنگ میں توازن، اظہار خیال میں قدرت اور اسلوب میں شائستگی کے
باعث ان کا کلام ہم عصر شعرا کے نزدیک منفرد اور ابدی مقام بناتا ہے۔

تصویر کشی کرتے ہوئے وہ تمثال کاری کا سہارا لیتے ہیں جس سے شعر رواں نظر آتا ہے۔ جدید اردو غزل کے شعراء کی فہرست میں شکیب کا نام جلی حروف سے لکھا جاتا ہے۔ کلام میں غم اور یاسیت کا رنگ غالب ہے۔ جو انھیں ناصر کاظمی اور میرتقی میر کے قریب کر دیتا ہے۔

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں