پشتو سے اردو تراجم

کتاب کا نام ؛ پاکستانی زبانوں کا ادب،کوڈ نمبر ؛ 5618،موضوع ؛ پشتو سے اردو تراجم،صحفہ نمبر ؛ 71،مرتب کردہ عارفہ راز۔

پشتو سے اردو تراجم

ادب میں تراجم کا مقام مسلم ہے اور کسی زبان کے ارتقا کا تعلق بڑی حد تک ترجموں سے ہوتا ہے۔ اب تک پشتو زبان میں عربی ، فارسی، انگریزی ، اردو اور دیگر زبانوں سے کئی منشور اور منظوم تراجم ہو چکے ہیں۔ پشتو میں ہاشم سروانی (909/297/223ء) نے عربی کے ایک شاعر ابن خلاد کے اشعار کا سب سے پہلا منظوم ترجمہ نویں صدی عیسویں میں کیا۔

اس کے بعد دوسرا پشتو ترجمہ ” بوستان سعدی” کا ہے جو کہ 1497/903ء) میں ایک پشتون عالمہ زرغونہ کا کڑو نے کیا۔ دسویں صدی ہجری میں اخون درویزہ کی مرتبہ کتاب مخزن الاسلام بھی کئی دینی رسائل اور کتب اور منشور پشتو ترجمہ ہے۔

گیارہویں صدی ہجری میں خوشحال خان خٹک کے زرین دور میں دینی تراجم کے ساتھ ادبی تراجم کا بھی آغاز ہوا۔ پشتو ادبیات کی تاریخ میں اس دور کو ترجمے کے شعوری دور کے نام سے کیا جاتا ہے۔

اس دور کے مشہور ترامیم میں سکندر خان مخٹک کی مترجمہ مولانا جامی کی مثنوی ” داستان لیلی و مجنون عبد القادر خان خٹک کی مترجمہ مولانا جامی کی یوسف زلیخا اور شیخ سعدی کی "گلستان” صدر خان خٹک کی مترجمہ نظامی کی ” خسرو اور شیریں افضل خٹک کی مترجمہ "انوا، سہیلی” عبد الحمید بابا کی مترجمہ ” شاہنامہ فردوسی” قابل ذکر ہیں ۔

خوشحال خان خٹک کے زرین دور کے بعد تیرہویں صدی ہجری میں پشتو تراجم کا ایک اور دور شروع ہوتا ہے جس کے چند اہم تراجم میں مرزا خان کی مترجمہ ” سیف الموک او بدری جمائے اور ملا عمت اللہ کی مترجمہ پنجابی داستان سونی مہینوال شامل ہیں۔

بیسویں صدی عیسوی کے اوائل میں اردو سے پشتو زبان میں تراجم کا سلسلہ شروع ہوا لیکن ساتھ ہی ساتھ دوسری زبانوں سے تراجم کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

اس دور کے چند معروف تراجم میں میاں محمد یوسف کی مترجمہ ڈپٹی نذیر احمد کی کی کتاب ” توبۃ النصوح” میاں حبیب گل کا کا خیل کی مترجمہ ڈپٹی نذیر احمد کی کتاب ” مراۃ العروس اور میاں نعمان الدین کا کا خیل کا مترجمہ ” ابن بطوطہ کا سفر نامہ شامل ہیں ۔ میاں غفور الدین نے ” اخلاق محسنی کا ترجمہ عنوان الصالح” کے نام سے کیا۔

اسی طرح پشتو میں علامہ اقبال کی ساری تصانیف کے تراجم کے علاوہ مثنوی مولانا روم ٹیکپٹر کے مختلف ڈراموں ، دیوان غالب اور عمر خیام کی رباعیات کے علاوہ اور بھی بے شمار نامور اہل قلم کے تراجم ہو چکے ہیں۔

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں