اسلوب اسلوب طرز تحریر، انداز، اسٹائل، اظہار بیان کا طریقہ، رنگ سخن وغیرہ کو کہتے ہیں۔بقول سید عابد علی عابد:”اسلوب کو مصنف کی شخصیت کا پر تو اور اس کی ذات کی کلید سمجھا جاتا ہے” ۔ (۷) اسلوب کا تعلق جدت اور انفرادیت سے ہے۔ جدت اور انفرادیت ہی کسی ادیب کو اور ادبیوں سے ممتاز کرتی ہے اور ایک الگ صاحب اسلوب کی حیثیت سے متعارف کراتی ہے۔اسلوب انفرادی یا اجتماعی بھی ہو سکتا ہے۔ جیسے دبستان دیلی اور دبستان لکھنو کا اسلوب اجتماعی خصوصیات کا حامل ہے۔ اسلوب کا مطالعہ انفرادی سطث پر کیا جاتا ہے علم الانسان یا گروپ سائکالوجی کے تحت بھی کیا جاتا ہے۔ جب اسلوب کا مطالعہ زبان اور لسانیات کے حوالے سے کیا جائے گا تو یہ اسلوبیات کہلائے گا۔
غالب ماخذ: تنقیدی نظریات اور اصطلاحات
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں