موضوع ۔۔۔{مترادف الفاظ،کتاب کا نام ۔۔۔{اردو زبان: قواعد و املا}،کوڈ نمبر ۔۔۔{9010}،مرتب کردہ ۔۔۔عارفہ راز۔
موضوعات کی فہرست
مترادف الفاظ
ہر لفظ اپنی شکل صورت معنی و مفہوم اور استعمال ورواج میں دوسرے لفظ سے مختلف ہوتا ہے۔ اگر یوں کہا جائے کہ کسی لفظ کا کوئی حقیقی نعم البدل نہیں ہوتا تو بہ جانہ ہوگا مگر اس کے باوجود زبان و بیان میں ہم رشتہ یا قریبی تعلق کی بنیاد پر لفظ ایک دوسرے کی جگہ لیتے ہیں اور یکساں مفہوم کا اظہار کرتے ہیں۔
لفظوں کے اس باہمی رشتے تعلق اور معنوی قربت کے لیے مترادف کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ مترادف سے مراد دو مختلف لفظوں کا متحد المعنی یا قریب المعنی ہونا ہے۔ جیسے دن اور روز ، سال اور برس، رات اور شب، ماں اور اماں وغیرہ ۔
اردو زبان چوں کہ مختلف زبانوں سے استفادہ کرتی رہی ہے، اس لیے اس کے دامن میں دوسری زبانوں کے ہزاروں الفاظ موجود ہیں۔ دوسری زبانوں کے اس ذخیرے کی وجہ سے اُردو میں مترادفات کی کمی نہیں۔ ماہرین زبان وافت نے مترادفات کی الگ لغات مرتب کی ہیں۔ ذیل میں کچھ الفاظ کے مترادفات درج کیے جاتے ہیں :
لفظ مترادف
آسان سہل
آدمی انسان
شکوہ شکایت
مریض بیمار
ظلم بربریت
گراں مہنگا
شکست ہار
دشوار مشکل
جنگ لڑائی
کاہلی سستی
آرام سکون
تالا قفل
مسرت خوشی
طاق ماہر
ارزاں سستا
فتح جیت
تکلیف مصیبت
نزدیک قریب
یار دوست
بد برا