افسانوی ادب ۔۔۔۔۔ 1
صحفہ نمبر ۔۔۔۔۔۔ 53 تا 55
مرتب کردہ ۔۔۔۔۔۔ عارفہ راز
۔۔۔۔۔۔نزیر احمد سوانح ۔۔۔۔۔۔۔
مولوی نذیر احمد کے حالات زندگی اور تصانیف
مولوی نذیر احمد 1836ء میں ضلع بجنور کے ایک گاؤں ریڑھ میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد مولوی سعادت علی انتہائی دین دار مگر غریب آدمی تھے۔ نذیر احمد نے ابتدائی تعلیم مدرسے سے حاصل کی ۔ پھر بجنور میں پانچ سال تک عربی جمود، منطق اور فلسفے کی تعلیم ایک ڈپٹی کلکٹر سے حاصل کی ۔ بعد ازاں کر دہلی میں مسجد اور تنگ آبادی کے مدرس مولوی عبد الخالق سے دینی تعلیم حاصل کی ۔ یہ زمانہ نذیر احمد کے لئے نہایت ذہنی و جسمانی اذیت کا تھا۔ پھر آپ نے دہلی کالج میں داخلہ لے لیا مگر والد کی ہدایت کے مطابق کالج میں انگریزی نہ لکھی۔
دہلی کالج میں مولوی نذیر احمد نے آٹھ حاصل کی پھر کنجاہ ضلع گجرات میں مدرس مقرر ہوئے ۔ کچھ ہی مدت بعد ڈپٹی انسپکٹر مدارس ہو کر کانپور آگئے ۔ تھوڑے عرصے بعد ملازمت سے استعفی دے دیا۔ ڈپٹی 1857ء کے ہنگامے میں مولوی صاحب نے ایک انگریز عورت کی جان بچائی ۔ جس کے صلے میں انہیں اللہ آباد میں ڈپٹی انسپکٹر مدارس بنا دیا گیا ۔ وہاں حالات سے مجبور ہو کر انہیں انگریزی زبان سیکھنا پڑی۔ اس کے بعد آپ نے انکم ٹیکس کے قانون اور قانون تعزیرات ہند کا اردو میں ترجمہ کیا ۔ کچھ عرصے بعد آپ تحصیل دار مقرر ہوئے اور پھر ترقی کر کے ڈپٹی کلکٹر ہو گئے ۔ اسی زمانے میں آپ نے مسلمان بچوں کے لئے اصلاحی کتا میں لکھنے کا آغاز کیا جن میں مراۃ العروس، منتخب الحکایات اور چند پند قابل ذکر ہیں ۔ بعد میں ان میں سے چند کتب پر حکومت کی طرف سے انہیں انعام ملا اور یہ کتب گورنمنٹ کی طرف سے چھپوائی گئیں۔
مولوی صاحب کی شہرت کے نتیجے میں سر سالار جنگ نے انہیں حیدر آباد بلوایا اور وہ ترقی کرتے کرتے بورڈ آف ریونیو کے ممبر ہو گئے بعد میں انہوں نے پنشن لے لی اور 1883ء میں دہلی واپس آکر تصنیف و تالیف میں مشغول ہو گئے اور وہیں 1912 ء میں انتقال ہوا۔
ذیل میں موضوعات کے اعتبار سے زمانی ترتیب کے ساتھ ان کی تصانیف کی فہرست دی جا رہی ہے۔
(الف) ناول
1- مراة العروس
بنات النعش
3- توبة الصوح
1869
1873
1877
4 محصنات (فانہ جا)
1885ء
1888
1981
1894
1896
1904
1906
1908
1908
1909
5- ابن الوقت
6- ایانی
7- رویائے صادقہ
(ب)
مذہبی تصانیف
1 – ترجمه القرآن
2 – ادعية القرآن
3 – الحقوق والفرائض
4- اجتهاد
5- امبات لاسته
6- مطالب القرآن
(ج) تراجم درسیات اخلاقیات و غیره
1- مجموعه قوانین تعزیرات ہند
1861ء
2 – منتخب الحكايات
3- نصاب خسرو
4- صرف صغیر
5- چند چند سودمند
6- مبادی الحکمت
7- كاوات
8- ما یخنیک فی الصرف
9 مصائب غدر
1868ء
1870
1870
1871
1871
1872
1877
1896
10 – تاریخ در بار تاج پوشی 1903ء
11 – رسم الخط
1912
(د) مکتوب نگاری خطابت شاعری
-1- موعظہ حسنہ ( خطوط کا مجموعہ ) 1887
1890
1909
2 – خطابت (لیکچروں کا مجموعہ )
3 نظم بے نظیر ( شاعری)
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں