🔸کتاب کا نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔نثری اصناف: تعارف وتفہیم (حصہ دوم)
🔸کورس کوڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔9009
🔸موضوع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "مکتوب نگاری کی اقسام "
🔸 صفحہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔227
🔸 مرتب کردہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کنول
موضوعات کی فہرست
مکتوب نگاری کی اقسام
▫️مکتوب نگاری کی صدیوں پر پھیلی ہوئی روایت کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ قائم کرنا مشکل نہیں کہ خط نگاری مختلف مقاصد کے لیے مستعمل و مروج رہی ہے۔ اس کے مقاصد اور موضوعات کو سامنے رکھتے ہوئے اسے متعدد اقسام میں بانٹا جا سکتا ہے، جیسے: سیاسی، سماجی، دفتری، تبلیغی، تجارتی، کاروباری، اطلاعاتی، علمی، معلوماتی، شخصی، جذباتی، تہنیتی، عشقیہ، تصوراتی، حکومتی وغیرہ۔
▫️خطوط کی یہ اقسام دو اہم انسانی ضرورتوں کو پورا کرتی ہیں۔ اول: "معلومات اور اطلاعات کی ترسیل” اور دوم: "جذبات و احساسات کی ترجمانی”۔ اول الذکر کو رسمی اور ثانی الذکر کو ذاتی یا نجی کہا جاتا ہے۔ اس لیے ماہرین نے خطوط کی ان تمام اقسام کو دو گروہوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار کا نقطہ نظر
▫️”ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار” کے مطابق: "مکتوب نگاری بھی دو طرح کی ہے۔ ایک رسمی اور ایک خاص یعنی نجی۔ ‘رسمی مکتوب نگاری’ سرکاری بھی ہے اور کاروباری بھی۔ ‘خاص مکتوب نگاری’ میں عزیزوں اور دوستوں سے خطاب ہوتا ہے۔ اس نوع خاص کو عربی میں ‘اخوانیات’ کہتے ہیں۔”
(ماخذ: "انشاو مکتوبات”، مشمولہ تاریخ ادبیات مسلمانان پاکستان و ہند جلد سوم، لاہور: جامعہ پنجاب ۱۹۷۱)
مکتوب نگاری کی دو بڑی اقسام
▫️گویا خط یا مکتوب کی دو بڑی قسمیں ہیں اور ہر نوع اور قسم کے خطوط کو انھی دو گروہوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ رسمی اور نجی خطوط کی تفہیم یوں کی جاسکتی ہے۔
1. رسمی خطوط
▫️رسمی خط ایسے خطوط کو کہا جاتا ہے جو کسی انتظامی، سیاسی یا کاروباری ضرورت کو پورا کریں۔ تمام سیاسی، سماجی، دفتری، تبلیغی، تجارتی، کاروباری، اطلاعاتی، معلوماتی، تہنیتی اور علمی خطوط کو بھی رسمی خطوط میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ان خطوط کی غایت چوں کہ کاروباری یا رسمی ہوتی ہے، اس لیے جذب و احساس کا رنگ ان میں بالعموم شامل نہیں ہوتا۔
2. نجی یا ذاتی خطوط
▫️نجی خط ایسے خطوں کو کہا جاتا ہے جن کا مکتوب کوئی قریبی دوست، عزیز یا پسندیدہ شخصیت ہو اور مکتوب نگار اس کو بے تکلفی سے اپنے جذب و احساس میں شریک کرے۔ اس نوع کے خط جذبات کا مرقع ہوتے ہیں اور احساس کی خوش رنگ تصویر میں ان کو تخلیقیت کے ذریقے سے سرشار کرتی ہیں۔
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں