موضوعات کی فہرست
مابعد نوآبادیات بھا بھا کا خصوصی مطالعہ
ما بعد نو آبادیاتی مطالعہ ثقافتی مطالعات کا حصہ ہے۔ باقاعدہ نظریہ سازی کے بعد اس رحجان نے الگ شکل اختیار کر لی ہے۔ مابعد نو آبادیاتی تنقید میں استعمار کار (Colonizer) اور استعمار زدہ (Colonized) کے درمیان ہر قسم کے معاشی، ثقافتی ، بشریاتی ، نفسیاتی ، سیاسی ، تہذیبی، مذہبی اور تعلیمی رشتے کا مطالعہ ادبی متن کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوآبادیات اور مابعد نوآبادیات میں فرق
ما بعد نو آبادیاتی مطالعات اس لیے بھی ضروری ہیں کیوں کہ برصغیر پر تقریبا ڈیڑھ سو سال تک بالواسطہ یا براہ راست انگریز حکومت کرتا رہا۔ اس لیے اس مجلے میں زبان و ادب کے علاوہ سماجی سطح پر بہت سے فکری انحراف پیدا ہوئے ، جس کے گہرے اثرات آج تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوآبادیات و مابعد نوآبادیات مکمل از عامر سہیل | PDF
بھا بھا کا تعارف
نو آبادیاتی مطالعات اس سلسلے میں اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔ ہومی کے بھا بھا کا تعلق ہندوستان سے ہے ۔ انھوں نے مابعد نو آبادیات کو سمجھنے کے لیے مختلف اصطلاحات متعارف کروائیں۔ ان اصطلاحات کی بہت اچھی تفہیم نو جوان انتقاد محمد عامر سہیل نے کروائی ہے۔ یہاں ان کی تحریر کو اختصار سے پیش کیا جا رہا ہے۔ اصطلاحات کے علاوہ ہومی کے بھا بھا کا مختصر تعارف بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مابعد نوآبادیات اردو کے تناظر میں | PDF
بھا بھا می پیدائش
بھا بھا یکم نومبر 1949 ، کو مبئی (انڈیا) کے معاشی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مرے سکول ممبئی سے حاصل کی۔
بی اے کی ڈگری انفسٹون کا لج ممبئی سے حاصل کی، جو اس وقت ممبئی یونی ورسٹی سے ملحق تھا۔ انگریزی میں ایم اے کی ڈگری کر سچئین چرچ اوکسفرڈ یونی ورسٹی سے حاصل کے بعد ایم فل اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری وہیں سے حاصل کی۔
عملی زندگی کا آغاز
بھا بھانے عملی زندگی آغاز شعبه انگریزی یونی ورسٹی آف سو سیکس Sussex سے بطور استاد کیا۔ وہ پرنسٹن ، پنسلوانیا اور ہارورڈ یونی ورسٹیوں میں بھی بطور پروفیسر پڑھاتے رہے ہیں ۔ 1997ء سے 2001ء تک شکاگو یونی ورسٹی میں رہے۔ ایک سال کے لیے 2002 ء تک یونی ورسٹی کالج لندن میں بطور مہمان پروفیسر آف انگریزی ادب کے خدمات انجام دیں ۔
2012ء میں انڈین حکومت کی طرف سے بھا بھا کو پدما بھوشاں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بھا بھا نے جن مفکرین سے اثرات قبول کیسے ان میں ژاک لاکاں، ژاک دریدا مثل فوکو اور بطور خاص ایڈورڈ سعید شامل ہیں ۔
تصانیف
بھا بھا کی اہم تصنیف ” The Location of Culture (1990) ہے۔ ثقافتی مطالعات میں اس کتاب کو بیسیویں صدی کی اہم ترین کتاب کی حیثیت حاصل ہے کہ یہ نظریہ ساز کتاب ہے۔
جس میں بھا بھانے چند اہم ما بعد نو آبادیاتی اصطلاحات وضع کر کے ان کی وضاحت کی ہے۔ استعمارگر اور استعمار زدو کے رشتے کا تجزیہ کیا تو اسے جن نفسیاتی معاملات سے آگاہی ہوئی ، بھا بھا نے ان کے لیے باقاعدہ اصطلاحات وضع کیں اور پھر ان کی مابعد نو آبادیاتی تشریح کی۔
ذیل میں بھا بھا کے حوالے سے تین اصطلاحات کی وضاحت پیش کی جاتی ہے۔
پروف ریڈر،ابرار حسین،ملتان،پاکستان
حواشی
وضوع ۔۔۔{ مابعد نوآبادیاتی مطالعہ}
کتاب کا نام ۔۔۔{ادبی اصطلاحات}
کوڈ نمبر ۔۔۔{9015}
مرتب کردہ ۔۔۔{عارفہ راز}