ماوراء حقیقت

ماوراء حقیقت ۔یہ تحریک ڈاڈا ازم کے بعد سامنے آئی ۔ سریلزم کی تحریک ۱۹۲۰ء کے بعد فرانس میں پروان چڑھی۔ جس کی بنیاد آندرے بریتون نے رکھی تھی ۔ بریتون وہ شخص تھا جس نے ماوراء حقیقت تحریک کا آغاز کیا اور اس کا منشور پیش کیا۔ اس کا تعلق لاشعور سے ہے۔ لاشعور انسان کی زندگی کے اکثر معاملات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ معاملات حقیقت کی دسترس سے دور ہوتے ہیں۔ اس کا تعلق بھی نفسیات سے ہے۔ اس میں خیال تو کام کرتا ہے مگر ادراک کی حسیں اور عقل و شعور کا کنٹرول اور عملداری یہاں ختم ہو جاتی ہے۔ یہ اخلاقی اور جمالیاتی حوالے سے آزاد ہے۔ اس میں خوابوں، وہموں اور جنونی کیفیات کے مطالعات میں خصوصی دلچسپی لی جاتی ہے۔ سریلزم کے مطابق انسان اور اس کی شخصیت کی تعمیر وتشکیل میں شعور کے ساتھ ساتھ لاشعور بھی اپنا کام کر رہا ہوتا ہے۔ بہت سی باتیں شعور کے بجائے لاشعور کے پنگھوڑے میں پرورش پاتی ہیں۔ اس میں آزادانہ طور پر نفسیاتی معاملات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ئ

دوران مطالعہ اہم ماخذ: تنقیدی نظریات اور اصطلاحات

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں

Scroll to Top