لمرک کی اصطلاح Limeric
موضوعات کی فہرست
لمرک کی اصطلاح Limeric
( لمرک کو اردو میں تک آریائی کہتے ہیں )
لمرک کی ابتدا
دیگر کچھ اصناف کی طرح، یہ صنف بھی انگریزی سے اردو میں آئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس صنف کا آغاز آئر لینڈ کے مرک نامی قصبے سے ہوا۔
لمرک کے اجزائے ترکیبی
یہ پانچ مصرعوں پر مشتمل ایک مزاحیہ صنف سخن ہے۔ یہ عوام اور خواص میں بہت مقبول ہے۔ عام طور پر غیرسنجیدگی اور جنسیت اس کے اجزائے ترکیبی ہوتے ہیں، اس لیے نجی محفلوں میں سینہ بہ سینہ سفر کرتی ہے مگر ایسا بھی نہیں کہ ہمیشہ واہیات لمرک ہی لکھے گئے ہیں۔ متین(سنجیدہ )مزاح کے حامل لمرک بھی موجود ہیں۔
لمرک کی ہئیت
لمرک کا پہلا دوسرا اور پانچواں مصرع ہم قافیہ ہوتے ہیں۔ تیسرا اور چوتھا مصرع ہم قافیہ ہوتے ہیں اور بقیہ تین سے چھوٹے ہوتے ہیں۔
لمرک کا موجد
انگریزی میں الفرڈ ٹینی سن سوئن برن اور ریڈ یارڈ کپلنگ نے اس صنف میں زیادہ طبع آزمائی کی۔ ایک اور شاعر ایڈورڈ لیٹر نے مزاحیہ اور مہمل لمرک لکھ کر بہت نام کمایا۔
اردو میں نذیر احمد شیخ اس صنف کے موجد و خاتم ہیں۔ کشیدگی کے عنوان سے نذیر احمد شیخ کا ایک لمرک دیکھیے :
اک پڑوسی سگ پرست اور دوسرا گر به نواز
سنگ ہوا اگر به طلب اگر به ہوئی پنجه در از
منہ جو دونوں کا ملا رگڑا ہوا
دو گھروں میں رات بھر جھگڑا ہوا
اب پڑوسی ایک مسجد میں نہیں پڑھتے نماز
پروف ریڈر: نائمہ خان
حواشی
کتاب کا نام: ادبی اصطلاحات،کوڈ: 9015صفحہ: 32 تا 33,موضوع: لمرک,مرتب کردہ: ثمینہ شیخ
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں