اصطلاح اصطلاح سے مراد وہ لفظ ہے جو حقیقی یا اپنے اصلی معنوں میں استعمال ہونے کے بجائے کسی فن علم، ثقافت یا علاقے کے حوالے سے مخصوص معنوں میں استعمال ہو اصطلاح کہلاتا ہے۔ ادبی اصطلاحات، تنقیدی اصطلاحات علمی فنی و سائنسی اصطلاحات، لسانی اصطلاحات قانونی اصطلاحات وغیرہ ۔ ہر شعبہ علم وفن اپنی الگ الگ اصطلاحات رکھتا ہے۔اصطلاحات سازی ترجمہ اور لفظ سازی سے بالکل الگ چیز ہے۔ اصطلاحات بناتے وقت نہایت سوچ بچار اور غور و فکر سے کام لینا پڑتا ہے اور اس کام کی انجام دہی کے لیے وسیع مطالعہ اور ذخیرہ علمی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اردو زبان کی یہ خوش قسمتی رہی ہے کہ اس کا تعلق ہمیشہ ترقی یافتہ علمی وادبی زبانوں سے رہا ہے اور اس میں دوسری زبانوں سے الفاظ و تراکیب لینے اور اصطلاحات سازی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ بڑی خوبصورتی اور مہارت سے اردو میں دوسری زبانوں کی اصطلاحات کو جگہ دی جاسکتی ہے۔ اس وقت اردو میں بے شمار اصطلاحات رائج کی جاچکی ہیں۔ اکثر اصطلاحات اپنی جامعیت اور لطافت کے حوالے سے رواں بھی ہیں اور اردو کے مزاج میں رچ بس بھی گئی ہیں۔ (4)
غالب ماخذ: تنقیدی نظریات اور اصطلاحات
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں