کتاب کا نام ….میر و غالب کا خصوصی مطالعہ
کورڈ نمبر…..5612
صفحہ نمبر…..28 تا 29
موضوع…..غالب کی تصانیف
مرتب کردہ …..حسنٰی
غالب کی تصانیف
غالب کی تصنیفات اردو
غالب کو اپنی فارسی دانی اور فارسی شاعری پر ناز تھا۔ وہ اردو کلام کو چنداں وقت نہیں دیتے تھے۔ وہ اسے اپنے لیے باعث تنگ کہتے رہے، مگر اس میں بھی شبہ نہیں کہ انھوں نے ابتدا اردو ہی سے کی تھی اور آج ان کی شہرت کا ایوان اردو دیوان ہی کی بنیادوں پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غالب کی مکتوب نگاری | PDF
(1) گل رعنا اردو اور فارسی کلام کے انتخاب پر مشتمل ہے۔
(۲) دیوان اردو ( مکتو به غالب ) مطبوعہ بھارت و پاکستان ۱۹۶۹
(۳) دیوان نسخه حمید به مطبوعه ۱۹۲۱ء
(۴) دیوان اردو (تداول)
(۵) عود ہندی ( خطوط کا پہلا مجموعہ ) مطبوعہ ۱۸۶۸ ء غالب کی وفات سے چار مہینے پہلے۔
(۶) اردوئے معلی ( خطوط کا دوسرا مجموعہ ) مطبوعہ ۱۸۶۹ ، غالب کو اس کی شکل دیکھنے نصیب نہ ہوئی ۔ 19 دن پہلے وفات پاچکے تھے۔
(۷) مکاتیب غالب مطبوعه ۱۹۳۷ ء ساتویں بار ۱۹۴۹ء
(۸) نادرات غالب ( منشی نبی بخش حقیر کے نام خطوط ) مطبوعہ ۱۹۴۹ء
(۹) غالب کی نادر تحریریں مطبوعہ فروری ۱۹۶۱ء
(۱۰) نکات غالب اور رقعات غالب مطبوعہ فروری ۱۸۶۷ء
(۱۱)قادر نامہ، خالق باری اور آمد نامہ کے طرز پر اردو فارسی کے ہم معنی الفاظ پہلا ایڈیشن ۱۸۵۶ء
(۱۲) انتخاب غالب – ۱۲ خط دو نقلیں ایک لطیفہ عود ہندی اور اردوئے معلی دونوں سے پہلے ۱۸۲۶ ء میں شائع ہوا تھا۔
اور بھی کچھ کتابیں ہیں جو نہ مشہور ہیں، نہ دستیاب۔ اصل میں غالب کی اردو تصانیف میں دیوان غالب ( متداول) اور خطوط کے دو مجموعے عود ہندی اور اردوئے معلی زیادہ مشہور ہیں۔ اب تو ان کے خطوط کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غالب کا تصور حسن و عشق مکمل تفصیل
غالب کی فارسی تصانیف
(1) کلیات نٹر اس میں تین کتا بیں ہیں۔ (۱) پنج آہنگ (۲) مہر نیم روز (۳) دستنبو
(۲) پنج آہنگ پانچ حصوں میں مشتمل فارسی خطوط نسبتًا زیادہ اہم ہیں۔
(۳) مہر نیم روز امیر تیمور کے حالات سے آغاز ۔ظہیر الدین بابر تک سرگزشت مکمل کر دی۔ ہمایوں کی جلا وطنی اور واپس تک کی داستان لکھی۔
(۴) دستنبو ۷ ۱۸۵ء کے پر آشوب ہنگامہ کی روداد مطبوعہ ۱۸۵۸ء
(۵) قاطع برہان برہان قاطع مصنفہ محمد حسین تبریزی کی غلطیوں کا جواب۔
(۶) درفش کاویانی، قاطع برہان میں مزید مطالب و اعتراضات کا اضافہ کر کے غالب نے اس کو دوسری مرتبہ دسمبر ۱۸۶۵ ء میں چھپوایا۔
(۷) کلیات عظیم فارسی غالب کی زندگی میں اس کتاب کے دو ایڈیشن شائع ہوئے۔
(۸) سبدچین مطبوعہ ۱۸۶۷ ء فارسی کلام اور دوسری چیزیں تقریظیں اور تاریخیں وغیرہ۔
(۹) رسالہ فن بانک بین با تک پنچیوں اور گروں پر مشتمل ۔ والی ٹونک کی خوشنودی کے لیے شائع کیا گیا۔
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں