ڈرامے کے اجزائے ترکیبی

ڈرامے کے اجزائے ترکیبی

سٹیج

ڈرامے کے لیے سٹیج کا ہونا لازمی ہے۔ ڈراما اگر لکھا جا رہا ہے تب بھی اس میں تمام کہانی سٹیج کے نقطۂ نظر سے لکھی جائے گی۔ سٹیج کے تقاضوں میں ناظرین کی موجودگی اور ان کے مطابق کہانی کی پیش کش بھی ہے۔

چوں کہ سٹیج پر ہر عمل کر کے نہیں دکھایا جا سکتا لہٰذا ڈراما نگار کو چاہیے کہ وہ سٹیج کے مطابق کہانی میں مناظر پیش کرے۔ سٹیج پر دکھائے جانے والے تمام اعمال (Acts) سٹیج پر موجود محدود ماحول کے مطابق ہونے چاہئیں۔

پلاٹ

پلاٹ ہر اس صنف میں موجود ہوتا ہے جس میں کہانی موجود ہو جیسا کہ ناول، افسانہ، داستان اور ڈراما۔ یہ تمام اصناف کہانی کی اقسام ہیں۔ ان میں پلاٹ کا ہونا لازمی امر ہے۔ پلاٹ کہانی کے واقعے سے ادبی صنف بناتا ہے۔ ڈرامے میں پلاٹ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے، کیوں کہ اس میں کہانی نے خود بتانا ہوتا ہے کہ وہ کس طرح وقوع پذیر ہوئی ہے۔

پلاٹ ہی مکالمے اور کرداروں کی اہمیت کو متعین کرتا ہے۔ ڈرامے میں ابتدائی حصہ کہانی سے مختلف بھی ہو سکتا ہے ۔

پلاٹ میں کشمکش یا تصادم کا ہونا بھی لازم ہے۔ کہانی کے آخر میں انجام بہت اہمیت رکھتا ہے جو کہ پورے ڈرامے کی جان سمجھا جاتا ہے، وہیں سے قاری ڈرامے کی مجموعی حیثیت کا اندازہ لگاتے ہیں۔

مکالمہ

ڈرامے میں مکالمہ نگاری بہت اہمیت رکھتی ہے۔ کردار اپنے مکالموں کے ذریعے کہانی پیش کرتے ہیں۔

ڈرامے میں مکالمہ نگاری بہت اہمیت رہتی ہے۔ کردار اپنے مکالموں کے ذریعے کہانی پیش کرتے ہیں۔

عمل

کہانی میں عمل ڈرامے کو منطقی انجام کی طرف گامزن کرتا ہے۔ عمل (Act) سٹیج اور کرداروں کی نفسیات کے مطابق ہونا چاہیے۔

ایسا عمل جس میں کردار کی نفسیات کو سامنے نہ رکھا گیا ہو، وہ نا کام ڈراما کہلاتا ہے۔

کہانی میں عمل ڈرامے کو منطقی انجام کی طرف گامزن کرتا ہے۔ عمل (Act) سٹیج اور کرداروں کی نفسیات کے مطابق ہونا چاہیے۔

ایسا عمل جس میں کردار کی نفسیات کو سامنے نہ رکھا گیا ہو، وہ نا کام ڈراما کہلاتا ہے۔

اس تحریر کا پچھلا حصہ: ڈرامہ کی تعریف اور اقسام

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں