اشفاق احمد کی تحریر کردہ دیگر کتب

تحریر: شاہد خان اسکالر جامعہ دیر سواڑی

اشفاق احمد کی تحریر کردہ دیگر کتب| Ashfaq Ahmad ki Tehreer Kardah Deegar Kutub

اشفاق احمد کی تحریر کردہ دیگر کتب

اشفاق احمد کے سفرناموں ، افسانوں ، ناولٹ ، ڈرامہ سیریز اور ریڈیائی فیچر کے علاوہ جو کتابیں شائع ہوئیں ان کی تفصیل ذیل میں پیش ہے۔

جو آپ کہ ادبی سفر میں اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشفاق احمد کی افسانہ نگاری ایک محبت سو افسانے کے تناظر میں

عرضِ ‏مصنف

اشفاق احمد کی کتاب ” عرضِ مصنف” 2006ء کو سنگِ میل پبلی کیشنز کے ذریعے سے منظرِ عام پر آئی۔ اس کتاب کا انتساب "ادیب برادری کے نام —محبت کے ساتھ ” ہے جبکہ اس کا پیش لفظ بانو قدسیہ نے تحریر کیا۔

432 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں مضامین کے چھ حصے ہیں ۔ جس میں مختلف مضامین شامل ہیں ۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

عرضِ مصنف ۔۔۔۔ 15 مضامین
وطن، وطن ، وطن، ۔۔۔۔ 7 مضامین
شخصیات ۔۔۔۔ 77 مضامین
ریڈیو کالم ۔۔۔۔ 17 مضامین
اُردو اور اس کے مسائل ۔۔۔۔ 10 مضامین

کلچر اور ثقافت ۔۔۔۔ 10 مضامین

بابا صاحبا

اشفاق احمد کی یادوں پر مشتمل "بابا صاحبا” کتاب 2008ء کو سنگِ میل پبلی کیشنز لاہور سے شائع ہوئی۔اس کا آغاز "بابا صاحبا—ایک واجبی سا تعارف ” بانو قدسیہ نے تحریر کیا ہے جبکہ یہ کلک 228صفحات پر مشتمل ہے ۔

زاویہ

کتاب "زاویہ” اپنے عنوان کی طرح ایک منفرد طرز کی کتاب ہے جو کہ ٹیلی وژن کے 47 پروگرامز پر مشتمل اشفاق احمد کی عارفانہ گفتگوک ہے ۔

جسے سنگِ میل پبلی کیشنز نے 2004ء میں کتابی شکل میں قارئین کی نظر کیا ۔ یہ کل 320 صفحات پر مشتمل ہے ۔

زاویہ 2

اشفاق احمد کے متصوفانہ ٹیلی وژن پروگرامز پر مبنی "زوایہ 2″سنگِ میل پبلی کیشنز نے 2005ء کو شائع کی۔ 320 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں 52 پروگرامز شامل ہیں ۔

زاویہ 3

2006ء میں زاویہ جلد سوم کا تیسرا حصہ سنگِ میل پبلی کیشنز نے شائع کیا تو اس میں 55 پروگرام شامل تھے۔

اس کے صفحات کی تعداد بھی 320 ہے۔ 56 نمبر پر کتاب کے آخر میں بانو قدسیہ کی تحریر” زاویہ سے زاویہ” تک شامل ہے ۔

میرا وطن میرا پاکستان

56 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں اشفاق احمد نے پاکستان کی مختصرا ً تعریف بیان کی ہے ۔

اس میں آپ نے تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک کے حالات کو مختصرا قارئین کی نظر کیا ہے۔

قاموس مترادفات

1986ء کو مرکز اُردو بورڈ لاہور سے "قاموس مترادفات” کے عنوان سے یہ کتاب شائع ہوئی۔

1116 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں اشفاق احمد کے علاوہ وارث سرہندی ، اخلاق احمد دہلوی، اور اشفاق نور کی کاوشیں بھی شامل ہیں۔

اشفاق احمد کے تحریر کردہ تراجم

اشفاق احمد نے اُردو ادب میں تراجم پر بھی کام کیا اور کئی مشہور کتابوں کے اُردو میں ترجمے قارئین کی نظر کیے۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشفاق احمد کی افسانہ نگاری

وداعِ جنگ

یہ ارنسٹ ہیمنگوے کی تصنیف کا ترجمہ ہے۔ اس کے تعارف میں درج ہے کہ ارنسٹ ہیمنگوے کی شہرہ آفاق تصنیف "A fare well to arms” کا ترجمہ وداع جنگ دو جلدوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔

ترجمہ اشفاق نے کیا ہے جو جانے پہچانے ادیب اور صحافی ہیں۔

یہ کتاب پہلی مرتبہ 1960ء میں یونائیٹڈ بک لمیٹڈ لاہور سے دو جلدوں میں شائع ہوئی۔ جلد اول 216 اور جلد دوم

223 صفحات پر مشتمل ہے۔ سنگ میل پبلی کیشنزنے 2000ء میں اسے مکمل ایک جلد میں شائع کیا جو کہ 352 صفحات پر مشتمل ہے۔

چنگیز خان کے سنہرے شاہین

یہ تصنیف ریٹاچی کے ناول "Golden Hawks of Genghis Khan” کا اُردو ترجمہ ہے اسے 1960 ء میں پہلی بار مکتبہ معین االادب نے شائع کیا۔ او ر اس کے کل صفحات کی تعداد 398 ہے ۔

دوسروں سے نباہ

"دوسروں سے نباہ ” تصنیف ہیلن ہیکٹر کی کتاب "Getting Along with Others” کا ترجمہ ہے جسے گوشہ ادب لاہور نے شائع کیا۔

قہکار

1958 ء میں اسے داستان گو پبلشرز نے شائع کیا۔ "قہکار” ایک لطائف پر مشتمل کتاب ہے جس میں غیر ملکی لطائف کے تراجم پیش کیے گئے ہیں۔

گرما گرم

"گرما گرم” انگریزی اور فارسی
زبان کے لطائف کے تراجم پر مشتمل ہے ۔ جسے 1952ء میں مکتبہ میری لائبریری نے شائع کیا۔

ترتیب و تدوین

اشفاق احمد نے اُردو ادب میں ترتیب و تدین پر جو کام کیا اس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

اُردو کے خوابیدہ الفاظ

اشفاق احمد ،محمد اکرام چغتائی اور ادارت کے عملے کے دیگر افراد کی کاوشوں سے اپریل 1976ء کو مرکزی اردو بورڈ کے”اردو کے خوابیدہ الفاظ "کے نام سے شائع ہوئی۔

اردو کے وہ الفاظ جو غیر مستعمل ہو چکے ہیں۔ انھیں زندہ کرنے کی کاوش ہے۔ اس میں” الف سے ی "تک حروف سے شروع ہونے والے خوابیدہ الفاظ کی فہرست ہے۔ صفحات کی تعداد 95 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اشفاق احمد کی فکشن نگاری از انیس فاطمہ | pdf

ہفت زبانی لغت

اس لغت کو اشفاق احمد محمد اکرام چغتائی اور فضل اقدر فضلی نے ترتیب دیا۔ اس کی اشاعت 1974ء میں مرکزی اردو بورڈ کے زیر اہتمام ہوئی۔اس کے صفحات کی تعداد 80 ہے۔

فرہنگ اصطلاحات

یہ تین جلدوں پر مشتمل فرہنگ 1984ء میں اردو سائنس بورڈ لاہور سے شائع ہوئی۔ یہ 1912 صفحات پر مشتمل ہے۔
یہ کتاب اشفاق احمد اور محمد اکرام چغتائی کی کاوشوں سے ترتیب دی گئی۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے اُردو ادب میں کئی اہم خدمات سر انجام دیں۔ یہی وجہ ہے کہ اُردو ادب میں وہ آج بھی ایک اہم شخصیت کے حامل ہیں۔

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں