مفت اردو ادب وٹسپ گروپ

اردو ادب وٹسپ گرپ میں شامل ہو کر رازانہ، پی ڈی ایف کتب اور اہم مواد تک رسائی حاصل کریں

احمد گوجر حیات اور خدمات

احمد گوجر حیات اور خدمات

شاعر کے اپنے بیان کے مطابق وہ اورنگزیب کے عہد میں گزرا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اورنگزیب کو تخت نشین ہوئے 34 سال ہو چکے ہیں جب میں نے ہیر رانجھے کی یہ داستان مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجابی زبان میں انشائیہ

اس داستان کو ابیات کی بحر میں پہلے پہل اسی نے لکھا اور اسی نے قصے کو المیہ بھی بنایا۔ آگے چل کر وارث شاہ نے جن بنیادوں پر قصے کی عالی شان عمارت کھڑی کی وہ بنیادیں احمد گوجر ہی کی تیار کی ہوئی کہی جا سکتی ہے۔

احمد گوجر کی زبان میں بڑی مٹھاس ہے لیکن وہ قادر الکلامی نہیں جو وارث کے ہاں نظر آتی ہے ۔ نمونہ کلام کا نثری ترجمہ ملاحظہ ہو:

اے ہیر! جوگی تیری زلف کی زنجیر میں قید ہو چکا ہے۔ اس کا رنگ زرد ہو چکا ہے ۔ وہ لکڑی کی طرح سوکھ چکا ہے اور سوز ہجر کا داغ اس کے دل میں ہے۔عشق کا ناگ جسے لپٹ جاتا ہے اس کے تن کو آرام نہیں لینے دیتا۔ اے ہیر تیرے دیدار کی طلب لیے میں پہاڑ طے کر کے آیا ہوں.”

یہ بھی پڑھیں: پنجابی شاعری اور دمورد

قصے میں اس طرف کوئی اشارہ نہیں ملتا کہ ہیر کی موت کیوں کر واقع ہوئی۔ قاضی کے فیصلے کے بعد ہیر کے رشتہ دار رانجھے کو اس پر آمادہ کرتے ہیں کہ وہ باقاعدہ بارات لے کے آئے اور رسم و شرع کے مطابق ہیر کو بیاہ کر لے جائے لیکن بعد میں اسے ہیر کی موت کی خبر پہنچا دی جاتی ہے

جس سے سنتے ہی وہ خود بھی مر جاتا ہے۔ آخر دونوں کی روحیں مکے چلی جاتی ہیں جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ادھر گئے ہوئے حاجیوں نے انہیں خود دیکھا۔

ترجمہ کلام

اے ماں مجھ جلی ہوئی کو اور کیوں جلاتی ہے مجھے تو پہلے ہی درد نے رنجور کر رکھا ہے۔ رانجھے کا درد میری ہڈیوں میں بیٹھ چکا ہے

اس پر ظالم فراق کا دکھ سہ رہی ہوں۔

تو مجھے جن کھیڑوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے

میں انہیں کیوں کر قبول کروں۔

میں تو اب خدا کو یاد کروں گی

اور اس کے علاوہ رانجھے کی یاد میں مشغول رہوں گی۔

سنا ہے کتابوں میں آیا ہے اہل زحمت کو پوچھنا فرض ہے۔ آدمی ہی سے نفع پہنچ سکتا ہے اور اہل اسلام کا یہی دستور ہے۔اس دور میں جب طمع نے دنیا بھر کو مار کر حیران کر رکھا ہے یہ فقیر ہے جو بالکل بے غرض ہے۔ اس لیے تو شک کو مٹا کر دل کی بات کہہ دے۔ میں تیری نبض کو دیکھ کر بتا سکتا ہوں کہ تجھے کیا مرض لاحق ہے۔

پروف ریڈنگ: وانیہ خانزادہ

حواشی

کتاب کا نام: پاکستانی زبانوں کا ادب،کورس کوڈ: 5618،موضوع: احمد گوجر،صحفہ: 186،مرتب کردہ : سمعیہ بی بی

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں