کرشن چندر کی تحریک گرجن کی ایک شام کا تنقیدی جائزہ
گر جن کی ایک شام میں گر جن کی قبائلی زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے ۔ اس جزیرے میں کرشن چندر نے محبت کو پروان چڑھتے دکھایا ہے جہاں محبت قبائلی زندگی کے مرہونِ منت نہیں ۔
اس جزیرے کے باشندوں کو محبت کرنے کی آزادی ہے لیکن محبت کو دوسرے جزیرے میں منتقل کرنا ممکن نہیں ہے۔
جگدیش اور ذی شی نے گر جن کے دیوتا کے قانون سے آزاد ہو کر محبت کی ۔
دیوتا کے ڈر سے وہ دونوں ایک دوسرے سے الگ رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ گر جن کے خوف ناک دیوتا نے ذیی شی اور جگدیش کی محبت کو دوسرے جزیرے میں منتقل ہونے کی اجازت نہ دی اور انتقام کی آگ میں ان کی جان لے لی ۔
گر جن کی ایک شام طویل افسانہ اس لیے ہے کہ اس میں وحدت تاثر کے ذریعے کردار، واقعات، مناظر، پلاٹ، مکالمے اور کہانی آگے بڑھتی ہے اور آخر میں تشنگی کا احساس پایا جاتا ہے ۔
کرشن چندر نے محدود کینوس پر گر جن کے قبائلی نظام کو منظر عام پر لانے کے لیے گر جن کی ایک شام کا قصہ بیان کیا۔ اس میں چند کرداروں کے ذریعے معاشرے کی چند اقدار پر روشنی ڈالی گئی ہے یوں گر جن کی ایک شام ” طویل افسانہ کے زمرے میں آتا ہے ۔
ماخذ تحریر: قدرت اللہ شہاب سوانح و ادبی خدمات مقالہ | pdf
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں