پیراڈائم
موضوعات کی فہرست
پیرا ڈائم عام طور پر اسے پیٹرن، ماڈل یا مثال (Example) کے معنوں میں لیا جاتا ہے۔ پیرا ڈائم لسانیات اور سائنس میں مختلف نظریات کو پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
۱۹۶۰ء سے یہ لفظ سائنسی ڈسپلن ، فلسفہ متن یا کسی بھی قسم کے نظریاتی فریم ورک میں سوچ کے نظام کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
پیراڈائم ایک طرح کا ماورائی حصار ہے اور ایک عہد کے سائنسی محقق اس حصار کی گرفت میں ہوتے ہیں۔ کوہن کے نزدیک پیراڈائم ، عقائد ، اقدار اور تیکنیکوں کا وہ مجموعہ ہے ، جو ایک (سائنسی) گروہ میں رائج اور مقبول ہوتا ہے۔ اس طرح پیرا ڈائم سائنسی اور غیر سائنسی رویوں کا امتزاج ہے۔ عقائد اور اقدار غیر سائنسی ، مگر تکنیک سائنسی رویہ ہے اور ظاہر ہے عقائد اور اقدار سماجی عمل کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔ (۱۷)
پیراڈائم کی اصطلاح بڑی حد تک اے پیس ٹم کا مفہوم رکھتی ہے۔ صرف اس فرق کے ساتھ کہ اسے پس ٹم، ایک عہد کی جملہ فکری و ثقافتی سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہے اور پیرا ڈائم کا تعلق فقط ایک علم (سائنس) سے ہے ۔ (۱۸)
Ai review about this post
The content provides a good explanation of the concept of "پیراڈائم” and its usage in the context of science and non-science perspectives. The information is well structured and informative