ٹی ایس ایلیٹ کے تنقیدی نظریات کا جائزہ
ٹی ایس ایلیٹ مسوری (امریکہ) کے صنعتی شہر سینٹ لوئی میں 1888ء میں پیدا ہوا تھا۔ (ارسطو سے ایلیٹ تک از جمیل جالبی، صفحہ 597)
ایلیٹ نے اپنی زندگی کا آغاز ایک ٹیچر کی حیثیت سے کیا تھا۔
ایلیٹ اپنے دور کا بڑا شاعر اور نقاد تھا۔ایلیٹ نئی شاعری کا ممتاز نمائندہ ہوتے ہوئے بھی روایت کا سختی سے پابند ہے۔روایت اور انفرادی صلاحیت ایلیٹ کا نمائندہ مضمون ہے۔
روایت کے تعلق سے جب وہ شاعر کی انفرادی صلاحیت پر غور کرتا ہے تو کہتا ہے کہ اگر ہم تعصب کے بغیر کسی شاعر کا مطالعہ کریں تو یہ بات سامنے آئے گی کہ اس کی شاعری کے بہترین اور منفرد حصوں میں مرحوم شعرا کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
ایلیٹ کے مطابق کسی شاعر کی شاعری کے وہ حصے زیادہ اہم ہوتے ہیں جن میں وہ خود کو بھول کر روایت میں گم ہو جاتا ہے۔
ایلیٹ نے 1928ء میں کہا تھا کہ وہ ادب میں کلاسیکی سیاست میں شاہ پسند اور مذہب میں اینگلو کیتھولک ہے۔
ایلیٹ شاعر سے ہٹ کر خود نظم کے مطالعے، اس کی فارم اور تیکنک پر زور دیتا ہے ۔ایلیٹ رومانی تنقید کا مخصوص لفظ تخیل استعمال کرنے کے بجائے ادراک کا لفظ استعمال کرتا ہے۔ ایلیٹ کے نزدیک شاعر کا کام نئے جہات تلاش کرنا نہیں ہے بلکہ معمولی جذبات کا استعمال کرنا ہے۔
ایلیٹ ارسطو کی طرح فارم کی اہمیت پر زور دیتا ہے لیکن فرق کے ساتھ ۔ایلیٹ کے نزدیک شاعر کا کام یہ نہیں ہے کہ وہ قدما کی فارم کو اپنائے بلکہ اس کا اصل کام یہ ہے۔کہ وہ اپنے زمانے کے مطابق ایک نئی فارم دریافت کرے۔
ایلیٹ کے نزدیک نقار کا منصب یہ ہے کہ وہ غیر جانبدار ہو۔ جب ہی وہ صیح فیصلے پر پہنچ سکتا ہے ۔
ایلیٹ رومانیت کے خلاف ہے اس لیے وہ ان کے اصطلاحی لفظوں کو بھی استعمال نہیں کرتا ۔ایلیٹ مابعد الطبیعیاتی ادراک کو شاعری کی اصل کہتا ہے۔
ایلیٹ کے نزدیک متحدہ ادراک کی مثال ما بعد الطبیعیاتی شعرا ہیں اور یہی اصل انگریزی روایت کے نمائندہ ہیں۔
ایلیٹ شاعر پہلے ہے اور تنقید کو اپنی شاعری کے کارخانے کی ذیلی پیداوار کہتا ہے۔
ایلیٹ کا نظریہ ہے کہ شاعری میں اخلاقی اور سماجی اثر ممکن ہے مگر شاعری اپنی جگہ اس نوع کے ایلیٹ کا سب اثرات سے بالاتر ہے۔
ایلیٹ کو فور ملسٹ کا نمائندہ کہا جاتا ہے۔ایلیٹ کے مضامینکلاسیک کیا ہے؟. شاعری کا سماجی منصب . روایت اور انفرادی صلاحیت مذہب اور ادب۔
ایلیٹ شاعری کو جذبات کا اظہار نہیں جذبات سے فرار کہتا ہے ۔
ایلیٹ رچرڈس کی تنقید کے بارے میں لکھتا ہے کہ رچرڈس کی اخلاقیات یا نظریہ اقدار ایسا ہے جسے میں تسلیم نہیں کر سکتا۔
میں کوئی ایسا نظریہ تسلیم نہیں کر سکتا جس کی عمارت خالص انفرادی نفسیاتی بنیادوں پر کھڑی ہو۔
میں جس بات پر زور دینا چاہتا ہوں یہ ہے کہ بنیادی طور پر رچرڈسوہی کام کر رہا ہے جو آرنلڈ کرنا چاہتا تھا یعنی جذبات کو عقیدے کے بغیر محفوظ کرنا ۔
ایلیٹ شاعری میں شعور کے عمل دخل کا قائل ہے۔ایلیٹ شاعری کو شخصیت کا اظہار نہیں بلکہ شخصیت سے فرار بتاتا ہے۔
ہیوم اور پونڈ کی طرح ایلیٹ نے فن کار کے بجائے فن پارے کو توجہ کا مرکز بنایا ہے اور کہا ہےکہ تنقید کا کام یہ ہے کہ فن پارے کا تجزیہ و تشریح کر کے اس کی قدر و قیمت متعین کرے۔ایلیٹ نے معروضی تلازمہ Objective correlative کا تصور پیش کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: ارسطو سے ایلیٹ | از ڈاکٹر جمیل جالبی pdf
بشکریہ ضیائے اردو نوٹس
ایلیٹ کب اور کہا پیدا ہوئے؟
ٹی ایس ایلیٹ مسوری (امریکہ) کے صنعتی شہر سینٹ لوئی میں 1888ء میں پیدا ہوا تھا
ایلیٹ نے کیا تصور پیش کیا؟
ایلیٹ نے معروضی تلازمہ Objective correlative کا تصور پیش کیا ہے۔
ٹی ایس ایلیٹ کو کس چیز کا نمائندہ کہا جاتا ہے ؟
ایلیٹ کو فور ملسٹ کا نمائندہ کہا جاتا ہے