داستان

داستان کی تعریف

داستان فارسی زبان کا لفظ ہے۔ داستان قصے اور کہانی کی ارتقائی شکل ہے۔ داستان تخیلاتی اور غیر حقیقی قصے کا نام ہے جس میں پریوں کی کہانیاں اور مافوق الفطرت عناصر بیان کئے جاتے ہیں اس کی بنیادی خصوصیت طوالت ہے اور اس میں مرکزی قصہ ایک ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ رفتہ رفتہ کئی واقعات اور کہانیاں شامل ہو جاتی ہیں۔داستان میں قصہ گوئی فضاء بندی، واقعہ طرازی، کردار سازی اور دسرے بھی تقاضے مثلاً پلاٹ، طوالت اور مافوق الفطرت عناصر داستان کے ضروری اجزاء ہیں۔داستانوں کے قصے اختراعی، واقعات غیر فطرتی ، کردار مافوق الفطرت، طلسمی فضاء، اسلوب بناوٹی اور پلاٹ خالی ہوتا ہے۔

پروفیسر وقار عظیم نے داستان کی تعریف اس طرح بیان کی ہے:

کہانی دلچسپی کا ایک مشغلہ ہے کہانی انسان کے ان کارناموں کی روداد ہے جس میں اس نے اپنے ماحول کی کسی متصادم قوت کے مقابل آکر اس پر فتح حاصل کی ہے۔ کہانی انسان کے احساس برتری کی تسکین کا ذریعہ ہے۔ کہانی حقائق کی دنیا سے دور تخیل، تصور رومان کے ایک بیان کی تصویر ہے۔ کہانی کا یہی تصور ہماری داستانوں کا بنیادی تصور ہے ۔

عبد الحلیم شرر نے داستان کو فی البدیع تصنیف قرار دیا ہے۔

داستان کا ارتقاء

داستان کا ارتقاء،قصہ گوئی سے انسان کی دلچسپی سی ایک جبلی تقاضا ہے کوئی قوم و جماعت اور عہد و تہذیب ایسی نہیں جس میں کسی نہ کسی مثل میں قصہ گوئ کا سراغ نہ ملتا ہو انسان جسے جیسے تہذیب و تمدن سے ہم کنا ہوا اور عروج و ارتقاء کی منزلیں طے کرتا رہا ہے۔ ویسے قصے کہانی کا انداز اور معیار بدلتا گیا۔ ابتداء میں یہ قصے کہانیاں زبانی کہی اور سنی جاتی تھیں لیکن تعلیم و ہنر کے آنے سے قید تحریر میں آنے کہیں نئے میں آنے کہانی کی بنیاد حیرت ، خوف، مسرت اور کشمکش پر ہوتی ہے اور یہ ساری کیفیات ذہن انسانی سے وابستہ ہیں۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ قصہ اور کہانی سماجی تخلیق ہے اس بنیاد پر اس حقیقت کا اعتراف کر لینا چاہیے کہ داستان کی صنف اپنے عصری پس منظر میں قصہ گوئی کے جمالیاتی تقاضوں کو پورا کر رہی تھی۔

اردو کی سب سے پہلی نثری داستان جس کو ادبی وقتی اہمیت حاصل ہے، ملا وجہی کی ” سب رس” ہے سب رس کا سن تالیف ۱۰۲۰ (۱۹۳۵ء) ہے۔ یہ بہت سی فنی خامیوں کے باوجود اس کو اردو کی پہلی اولی داستان تسلیم کیا جاتا ہے۔ سب رس کا قصہ ملاوجہی کا اپنا ذہنی انج نہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اردو نثر کا اتنا جامع اسلوب پہلے سامنے نہیں آیا تھا۔

دکن کے بعد اردو داستانوں کا اہم مرکز فورٹ ولیم کالج بنا اس دور میں بے شمار منظوم و منثور داستانیں معرض تصنیف میں آئیں لیکن ان تمام داستان نگاروں میں میر امن کی داستان "باغ و بہار”جس کا سال تصنیف ۱۸۰۱ و تا ۱۸۰۲ ء ہے ۔ اردو کی سب سے اہم نمائندہ داستان ہے۔فورٹ ولیم کالج کی مشہور داستانین ذیل ہیں:

فورٹ ولیم کالج میں لکھی گئی چند مشہور داستانیں اور ان کے مصنفین ۔

میرامن باغ و بہار

حیدر بخش حیدری ، گنج خوبی ،

خلیل خان اشک۔ آرائش محفل

بہادر علی حسنی۔۔ طوطا کہانی

فورٹ ولیم کے بعد کی داستانیں

فورٹ ولیم کے بعد کی داستانیں

میاں محمد بخش مهجو۔نورتن

رجب علی بیگ سرور ۔فسانہ عجائب

نیم چند کھتری ۔۔۔گل صنوبر

داستان کے اجزائے ترکیبی

پلاٹ

پلاٹ سے مراد کہانی میں مختلف واقعات جن کا آپس میں گہرا ربط و تعلق اور کہانی میں تسلسل ہو۔ پلاٹ میں داستان نگار قصے کو ترتیب دیتا ہے مختلف واقعات کی کڑیوں کو آپس میں جوڑتا ہے جس سے ایک قصہ یا کہانی وجود میں آتی ہے۔

پلاٹ کی اقسام

مربوط پلاٹ

مربوط پلاٹ میں شروع سے لے کر آخر تک تمام واقعات کا آپس میں گہرا ربط اور تعلق ہوتا ہے۔

غیر مربوط پلاٹ

غیر مربوط پلاٹ میں واقعات کا آپس میں کوئی ربط یا تسلسل نہیں ہوتا ہے۔

سادہ پلاٹ

سادہ پلاٹ میں ایک ہی قصہ یا کہانی بیان کی جاتی ہے۔

مرکب پلاٹ

مرکب پلاٹ میں کہانیوں کی تعداد ایک سے زیادہ ہوتی ہے اس میں ایک قصے کے ساتھ ان کے چھوٹے چھوٹے قصے شامل کر دیے جاتے ہیں۔مرکب پلاٹ میں واقعات اور کرداروں کی بھر مار ہوتی ہے۔

طوالت

داستان کی بنیادی خصوصیت طوالت ہے۔

مافوق الفطرت عناصر

مافوق الفطرت عناصر قاری کے لیے کشش اور تجس کا باعث بنتے ہیں۔ جن، پریوں جیسے کردار داستان میں ہوتے ہیں ۔

کردار نگاری

مثالی کردار:مثالی کردار داستان کی جان ہوتے ہیں ان میں اہم کردار ہیرو کا ہوتا ہے، ہیرو تمام تر خوبیوں کا مجسمہ اور پیکر ہوتا ہے۔ اس کردار کو مافوق الفطرت عوامل پر برتری حاصل ہوتی ہے۔

معاشرے کی تصویر کشی

معاشرے کی تصویر کشی: داستانوں کی بنیادی خصوصیت اپنے معاشرہ عہد کے رسم ورواج اور کرداروں کی ذہنی روش کو سامنے لانا ہوتا ہے۔

جزئیات نگاری

جزئیات نگاری:ایک موثر اور کامیاب داستان وہی ہوتی ہے جس میں کوئی بھی داستان نویس چھوٹی چھوٹی جزئیات کو صفحہ قرطاس پر رقم کرے۔

تخیل اور رومان

تخیل اور رومان:ایک بڑا داستان گو وہی ہوسکتا ہے جو سامعین کوان دیکھی اور اجنبی دنیا کی سیر اپنے تخیل کی مدد سے کرواتا ہے وہ چیز ان کی ہے۔

بشکریہ اردو اسپیشلسٹ

Summary of the post

The contant is a comprehensive list of topics related to stories in the Urdu language. It covers the definition of a story, its evolution, and the components of a story. The review highlights some notable works and their authors and provides an in-depth description of plot types and narrative elements.Overall, the content is informative and covers a wide range of subtopics related to storytelling. It provides a good overview for readers seeking information on Urdu stories

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں