ایک چادر میلی سی کا تنقیدی جائزہ

ایک چادر میلی سی کا تنقیدی جائزہ

راجندر سنگھ بیدی کا ایک چادر میلی سی ناولٹ ہے ۔ اس میں رانو مرکزی کردار ہے۔ علاوہ ازیں تلو کا، منگل، حضور سنگھ، جنداں اور رانو کے بچے اہم اور فعال کردار ہیں۔ ناولٹ میں مرکزی کردار کی زندگی کے چند پہلوؤں اور محدود دائرہ میں ضمنی کرداروں کی زندگی کو سامنے لایا گیا ہے ۔

رانو کے ذریعے تلو کا اور منگل ، رانو کے بچوں اور سلامتی کے کرداروں پر بھی مختصر روشنی ڈالی گئی ہے۔

تفصیلات کے بجائے جزئیات نگاری کا سہارا لیا گیا ہے۔ محدود کینوس میں سکھ معاشرے کی طرز زندگی کو اجاگر کیا ہے اور چادر ڈالنے کی رسم کو بیان کیا ہے۔ راجندر سنگھ بیدی اس ناولٹ میں محدود دائرہ میں بڑے موضوع کو گہرائی اور شدت تاثر سے بیان کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔

تشنگی کا احساس جو طویل افسانہ کا حصہ ہے، اس میںکہیں بھی ظاہر نہیں ہوتا ۔ اس میں تکمیل کا احساس اسے ناولٹ کی سند عطا کرتا ہے۔ اب تک ہم نے مختلف تحریروں کے ذریعے افسانہ، طویل افسانہ، ناولٹ اور ناول کے معیار کو پرکھنے کی کوشش کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں: قدرت اللہ شہاب ایک ہمہ جہت شخصیت | صدیق راعی pdf

مندرجہ بالا تحریر کا ماخذ : قدرت اللہ شہاب سوانح و ادبی خدمات مقالہ | pdf

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں