امتیاز علی تاج ایک نظر میں
موضوعات کی فہرست
پیدائش، تعلیم اور ابتدائی زندگی
امتیاز علی تاج 1900 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔
امتیاز کو 19 اپریل 1970 کو رات کے وقت دو نقاب پوشوں نے قتل کر دیا۔
امتیاز کے والد مولوی سید ممتاز علی دیو بند ضلع سہارنپور کے رہنے والے تھے۔ .تاج کے والد نے عورتوں کے لیے مجلہ ” حقوق نسواں اور بچوں کے لیے اخبار پھول جاری کیا تھا۔.
تاج کی والدہ محمد کی بیگم نے خواتین کے لیے رسالہ شیر مادر” جاری کیا تھا۔ . تاج نے ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی ۔
سنٹرل ماڈل اسکول سے میٹرک پاس کیا اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے۔ .
تاج کو بچپن ہی سے علم وادب اور ڈراما سے دل چسپی تھی۔امتیاز کا پہلا مضمون چودہ برس کی عمر میں شائع ہوا۔ . تاج نے 17 سال کی عمر میں شمع اور پروانہ کے عنوان سے پہلا افسانہ لکھا۔ .
تاج نے محض اٹھارہ برس کی عمر میں 1918 میں ادبی رسالہ "کہکشاں” جاری کیا۔. امتیاز کو ڈراما نگاری کا شوق کالج میں پیدا ہوا ۔ گورنمنٹ کالج لاہور کے ڈراما کلب کےسرگرم رکن ہے ۔
امتیاز نے صرف 22 برس کی عمر میں ڈراما ” انار کلی“ لکھا جو اردو ڈراما کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔. امتیاز کی شادی 1935 میں ناول اور افسانہ نویس حجاب اسمعیل (1915-2004) سےہوئی جس سے ایک بیٹی یاسمین پیدا ہوئی۔
امتیاز نے بچوں کے لیے بھی کئی کتابیں لکھیں۔
امتیاز علی تاج اور ریڈیو کی دنیا
تاج کچھ عرصہ ریڈیو سے بھی وابستہ رہے اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان ریڈیو کے قیاممیں اہم کردار ادا کیا۔. تاج نے کئی ڈرامے اسٹیج فلم اور ریڈیو کے لیے بھی تحریر کیے۔ . تاج 1958 میں مجلس ترقی ادب لاہور کے ڈائرکٹر بنائے گئے۔
تاج کی فلمیں
امتیاز نے تقسیم ہند سے قبل پنچولی فلم کمپنی لاہور کے لیے دھمکی” اور "شہر سے دور جیسی فلمیں لکھیں۔ تقسیم ہند کے بعد بھی کئی فلمیں لکھیں جن میں گلنار” کافی مقبول ہوئی۔
امتیاز علی تاج کے تراجم
تاج نے بہت سے انگریزی اور فرنچ ڈراموں کا ترجمہ کیا اور یہاں کے ماحول کے مطابق ڈھال لیا۔ قرطبہ کا قاضی انگریز ڈراما نویس لارنس ہاؤس مین کے ڈرامے کا ترجمہ ہے
سیرز
امتیاز علی تاج نے بچوں کے لیے ایک جاسوی سیریز "انسپکٹر اشتیاق” شروع کی۔ تاج نے متعدد اردو ڈراموں کو بھی ترتیب دیا۔
تاج کی سوانح نگاری
تاج نے اردو میں گاندھی جی کی سوانح ” بھارت سپوت” کے عنوان سے لکھی جس کادیباچہ پنڈت موتی لال نہرو نے لکھا تھا۔
تاج کی کتابیں
(1) محاصرہ غرناطہ (ناول)
(2) چا چھکن ( مزاح نگاری)
(3) بیست ناک افسانه
(4) پیاری کتاب
(5) موت کا راگ
(6) شار کار تصاویر جہاں گیر
(7) پردہ قرآنی نقطہ نظر سے تاج کے اہم ڈرامے آخری رات، تھوی راج، گونگی، بازار حسن،نکاح ثانی وغیرہ۔
تاج کی بچوں کے لیے لکھی کہانیاں
(1) ابوالحسن
(2) اسکول کی کہانیاں
(3) بونوں کی کہانیاں
(4) انصاف کی کہانیاں
(5) پیریل کی کہانیاں
(6) طلسمات کی کہانیاں
گل ہائے اردو، ص 92
یہ بھی پڑھیں: امتیاز علی تاج کے ڈراموں کا تنقیدی جائزہ
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں