اردو میں خاکہ نگاری
خاکہ نگاری
اردو میں خاکہ نگاری بنیادی مباحث ،انگریزی میں خاکہ نگاری کے لیے Caricatures کی اصطلاح مستعمل ہے۔ لہذا خاکہ اس مختصر تحریر کو کہا جاتا ہے، جو کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے بارے میں اس طرح لکھتا ہے کہ اس شخصیت کی ایک خوب صورت اور زندہ تصویر سامنے آجاتی ہے۔
اس میں شخصیت کا نقشہ اور اس کے بنیادی کردار کے نمایاں نقوش اتنے اختصار اور چابک دستی سے بیان کیے جاتے ہیں کہ ایک قاری اس شخصیت کی شکل و صورت وضع قطع، سیرت و کردار اور عقائد و نظریات کی جامع تصویر اپنے سامنے چلتی پھرتی محسوس کرتا ہے۔
احسن فاروقی نے خاکے کو ایک ایسا صراط مستقیم قرار دیا ہے، جو بال سے زیادہ باریک اور تلوار کی دھار سے زیادہ تیز ہے،
جب کہ ممتاز مفتی کے بقول اس فن میں طوفان چلنے کے لیے بے تاب ہوتا ہے لیکن اظہار کے راستے اکثر مسدود ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خاکہ لکھتے ہوئے متعلقہ شخصیت کے حوالے سے اظہار رائے کی افراط و تفریط کا اندیشہ لاحق ہوتا ہے۔
ایک خاکہ نگار ان دونوں انتہاؤں سے جب اپنا دامن بچا کے نکل پائے تو سرخرو ٹھہرتا ہے ۔ خاکہ نگار کو ایک سنجیدہ مصور اور ذہین کارٹونسٹ کے بین بین رہنا پڑتا ہے۔
اس کو خاکے میں متعلقہ شخصیت کے کچھ پہلو دکھانے ہوتے ہیں اور کچھ پردہ و اخفاء میں رکھنے ہوتے ہیں۔
خاکہ نگاری کی ابتدائی صورت کی سراخ محمد حسین آزاد کی کتاب ” آب حیات” اور مرزا غالب کے خطوط سے ملتے نظر آتی ہیں۔
لیکن مرزا فرحت اللہ بیگ کی تحریر” نذیر احمد کی کہانی ، کچھ ان کی کچھ میری زبانی “ کو پہلا خاکہ تسلیم کیا جاتا ہے،
جس میں خاکہ نگاری کے جملہ فنی لوازم موجود ہیں۔ اردو خاکہ نگاری میں مولوی عبدالحق کی چند ہم عصر رشید احمد صدیقی کی "گنج ہائے گراں مایہ” منٹو کی "گنجے فرشتے” چراغ حسن حسرت کی” مردم دیدہ”
شاہد احمد دہلوی کی گنجینہ گوہر محمد طفیل کی” صاحب”،” آپ”،” جناب” ، "معظم” مکرم "محبی” ، "محترم” عمدہ مثالیں ہیں۔
متعلقہ سوالات:
خاکہ نگاری کا آغاز کب ہوا؟
خاکہ نگاری کی ابتدائی صورت کی سراخ محمد حسین آزاد کی کتاب ” آب حیات” اور مرزا غالب کے خطوط سے ملتے نظر آتی ہیں ۔
خاکہ کی تعریف؟
احسن فاروقی نے خاکے کو ایک ایسا صراط مستقیم قرار دیا ہے، جو بال سے زیادہ باریک اور تلوار کی دھار سے زیادہ تیز ہے۔
سوانح عمری اور خاکہ میں کیا فرق ہے؟
طوالت اور اختیار بنیادی فرق ہے۔
خاکہ نگاری کی خصوصیات۔
اختصار اور جامعیت۔
خاکہ نگاری pdf
رشید احمد صدیقی کی خاکہ نگاری
حواشی:
کتاب کا نام: ادبی اصطلاحات،کوڈ: 9015،صفحہ نمبر:- 48-49،موضوع: خاکہ نگاری،مرتب کردہ: ثانیہ سعید
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں