زبان ہندوستان ، ہندوستانی

وجہی نے سب رس میں اُردو کو ہندی کے علاوہ، زبان ہندوستان بھی لکھا ہے:آغاز داستان، زبان ہندوستان نقل ۔ ایک شہر تھا۔۔۔۔انگریزوں نے پہلے پہل زبان ہندوستان یا اندوستان (Language of Industan)‏ کہا لیکن بعد میں، عام طور پر، ہندوستانی کہنے لگے۔ بعض انگریز اہل قلم نے مورس ( مسلمانوں کی زبان کا لفظ بھی استعمال کیا۔ یہ لفظ انہی تک محدود رہا۔ آل انڈیا کانگرس نے بھی ہندوستانی کے لفظ پر زور دیا لیکن یہ ایک سیاسی چال تھی اور اس سے مراد ہندوستانی تھی ، ہندی جواب بھارت کی قومی زبان ہے۔

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں