ذو معنی الفاظ کی تعریف اور مثالیں
ایسے لفظ جو دو معنوں کے حامل ہوں ، انھیں اصطلاح قواعد میں ذو معنی کہا جاتا ہے ۔ ان الفاظ کی شکل وصورت اور تلفظ ایک جیسا ہوتا ہے مگر ان کے معنی ایک دوسرے سے مکمل طور پر مختلف ہوتے ہیں۔ عام بول چال میں بھی انھیں استعمال کیا جاتا ہے
مگر تحریر میں ان کا لطف اظہار کو رنگین اور پر کیف بناتا ہے۔ شعرا اسے صنعت کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اسے ایہام کا نام دیتے ہیں ۔ ایہام میں کسی لفظ کو اس مہارت کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے کہ سامع یا قاری اس سے قریب کے معنی لیتا ہے جب کہ شاعر کا مقصود دور کے معنی ہوتا ہے۔ مثال :
کیوں منڈاتا ہے زلف کوں پیارے
دیکھ تجھ کو کہیں گے سب مورکھ
مورکھ ذومعنی لفظ ہے۔ ایک معنی نادان اور دوسرا فعل امر یعنی بال رکھو۔
متشابہ اور ذومعنی الفاظ میں قربت کے باوجود اختلاف پایا جاتا ہے۔ متشابہ ایسے دو کلموں یا لفظوں کو کہتے ہیں جو قریب الصوت یا قریب المخرج ہوں مگر لکھنے میں فرق ظاہر ہو، اس کے برعکس ذو معنی لفظ یا کلمہ ایسے الفاظ کو کہا جاتا ہے جن کا تلفظ اور املا ایک سا ہو مگر معنی مختلف ہوں ۔ چند مثالیں دیکھیے :
لفظ معنی متشابہ معنی
سینہ چھاتی سینا کوہ طور،ایک پہاڑ
موسا باریک بال سا موسیٰ ایک جلیل القدر پیغمبر
مار سانپ مار سزا،فعل امر
چاہ محبت پیار چاہ کنواں
خط چٹھی،نامہ خط سبزہ رخسار
دم سانس،لمحہ دم زور،طاقت
مورکھ۔ نادان مورکھ بال رکھ،فعل امر
سونا ایک قیمتی دھات،زر،طلا سونا خواب کرنا،نیند کرنا
سیر بھرا ہوا،پر شکم سیر تفریح
متشابہ الفاظ کی تعریف اور مثالیں
متشابہ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ایک جیسا ہونا، دوسرے کی مانند ہونا یا ہم شکل ہونا کے ہیں۔ اصطلاح قواعد میں متشابہ الفاظ سے مراد ایسے کلمے ہیں جو شکل وصورت اور ادائیگی میں مماثلت رکھتے ہوں مگر ان میں معانی کا اختلاف ہو۔ یعنی دو ایسے الفاظ جن کا تلفظ یا شکل وصورت ایک جیسی ہو مگر ان کے معنی مختلف ہوں، انھیں متشابہ الفاظ کہا جاتا ہے۔ متشابہ الفاظ عام بول چال میں بھی مستعمل ہوتے ہیں اور تحریر میں بھی۔
تحریر میں ان کے حروف کا اختلاف نظر آ جاتا ہے مگر بول چال میں وہ ایک طرح سے ادا ہوتے ہیں۔ سیاق گفتگو سے اُن کے معنی کا تعین ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر گفتگو میں حل اور بل ، حال اور ہال ، ہامی اور حامی ایک ہی طرح سے ادا ہوتے ہیں مگر تحریری صورت میں ان کے حروف کا اختلاف ظاہر ہو جاتا ہے۔ قریب التلفظ الفاظ کو بھی متشابہ میں شامل کیا جاتا ہے جیسے:
اعمال اور عمال ،گُل اور گِل وغیرہ۔ ذیل میں متشابہ الفاظ کی کچھ مثالیں درج کی جاتی ہیں:
لفظ۔ معنی مشتابہ معنی
احرام حج کا لباس،ان سلی چادریں اہرام پرانا،ہرم کی جمع،اہرام مصر
اصرار ضد،ہٹ دھرمی اسرار سرّ کی جمع،بھید
ارض زمین عرض درخواست ،عرضی
الم غم، دکھ علم جھنڈا،پرچم
حال حالت،کیفیت ہال بڑا کمرا
طاق۔
ماہر تاک کالا انگور
حامی حمایت والا ہامی رضامندی
خاصا بہت زیادہ خاصہ بادشاہوں کا کھانا
ہلال پہلی تاریخ کا چاند حلال پاک،جائز
حزر بچنا،رکنا حضر قیام،رکنا
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
کتاب کا نام: اردو زبان و قواعد
موضوع: عملی قواعد
کوڈ: 9010
مرتب کردہ: شہربانو