موضوعات کی فہرست
یاس یگانہ چنگیزی تعارف اور سوانح
تعارف و سوانح
یاس یگانہ چنگیزی 1884 میں عظیم آباد (پٹنہ) ریاست بہار میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام مرزا واجد حسین تھا۔ ان کے آبا و اجداد چھے پشت سے ہندوستان میں آباد تھے۔
اپنے مجموعہ نشتر یاس میں انھوں نے خاندان کے بابت لکھا کے وہ بھائی حسن علی بیگ چغتائی اور مراد علی بیگ چغتائی ایران سے ترک وطن کر کے مغلوں کے دور میں یہاں (ہندوستان) سکونت پزیر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: یاس یگانہ چنگیزی مونو گراف pdf
سقوط لکھنو کے بعد جب واجد علی شاہ مٹیا برج کلکتہ بھیج دیے گئے تو انہی دنوں یگانہ بھی وہاں آگئے اور واجد علی شاہ کے پوتے اور ان کے بیٹوں کے اتالیق مقرر ہوئے۔
کچھ عرصہ وہاں قیام کے بعد وہ عظیم آباد لوٹ آئے ۔اس زمانے کی علمی و ادبی فضا کے موافق انھوں نے اوائل جوانی میں ہی شعر کہنے شروع کر دیے۔ ابتدا میں یاس تخلص رکھا۔ بعد میں یگانہ ہوئے پھر یگانہ لکھنوی سے شاعری کرتے رہے۔
آخر میں لکھنوی کی جگہ چنگیزی کا لاحقہ لگا دیا۔ یاس کی پہلی کتاب نشتر یاس کے نام سے 1914 میں منظر عام پر آئی۔
1927 میں دوسرا مجموعہ آیات وجدانی چھپا۔ ترانه تیسری تخلیق تھی جو 1933 میں طبع ہوئی۔گنجینہ ان کا آخری مطبوعہ کلام ہے۔ جس کا سن اشاعت 1948 ہے۔
ان کی وفات 1956 میں ہوئی۔ پاکستان میں مشفق خواجہ نے ان کے کلام کو یکجا کر کے 2003 میں کلیات یگانہ مرتب کی۔
یاس یگانہ چنگیزی ایک قادر الکلام شاعر تھے۔ اردو شاعری کی صحت مند روایت کو برقرار رکھ کر اس صنف کو آگے بڑھانا ایک مشکل کام تھا۔حالی اور آزاد کی جدید نظم کی تحریک زوروں پر تھی اور بیشتر شعرا نظم کی طرف متوجہ ہوئے،
مگر یگانہ نے اردو غزل کے پرچم کو تھامے رکھا۔ اردو کلاسیکی غزل کے آخری دور کی یادگار اگر انہیں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ فن و فکر دونوں کی کار فرمائی ان کی شاعری میں دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یاس یگانہ چنگیزی نوٹس pdf
تخلیقات یگانہ
1 ۔ چراغ سخن ( رسالہ عروض وقوافی) ، لکھنؤ 1914-1996
2۔ نشتر یاس ( شعری مجموعہ) ، لکھنؤ 1914
3۔ شہرت کاذبہ المعروف بہ خرافات عزیز ( عزیز لکھنو کی شاعری پر اعتراضات) ، لکھنؤ 1923
4۔ آیات وجدانی مع محاضرات (شعری مجموعہ) ، لاہور 1927
5۔ ترانہ (مجموعہ رباعیات) لاہور 1934
6۔ غالب شکن (مکتوب یگانہ بنام مسعود حسن رضوی ادیب)، حیدرابادکن ، 1934
7۔ گنجینہ (مجموعہ غزلیات و رباعیات)، لاہور، 1948
حواشی
کتاب کا نام: شعری اصناف ؛ تعارف و تفہیم،کورس کوڈ : 9003،موضوع : یاس یگانہ چنگیزی تعارف اور سوانح،صحفہ : 128 تا 129،مرتب کردہ : سمعیہ بی بی