اردو رموز اوقاف کا پس منظر اور تاریخ
رموز اوقاف
تحریر میں حسن ، تہذیب و شائستگی اور اُس کی تفہیم میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کچھ علامات کا استعمال زمانہ قدیم سے ہر علمی وادبی زبان میں مستعمل ہے۔ رموز اوقاف مرکب اضافی ہے جو دو عربی الفاظ "رموز” اور "اوقاف” پر مشتمل ہے۔
رموز رمز کی جمع ہے، جس کے معنی ہیں پوشیدہ نکتہ ، راز کی بات، اشارہ ، علامت وغیرہ ؛ جبکہ "اوقاف ” وقف کی جمع ہے جس کا مطلب ہے رکنا ٹھہر نا ، رکنا وغیرہ۔ تحریر کے دوران توقف کے اظہار کے لیے جن علامات کا استعمال کیا جاتا ہے، انہیں "رموز واوقاف” کہتے ہیں۔ رموز اوقاف کو اوقاف قرآت بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک معیاری مضمون کی خصوصیات
فارسی میں ان علامات کو”علامت گزاری” اور انگریزی میں ” Punctuation” کا نام دیا گیا ہے۔
رموز اوقاف سے مراد وہ اشارے یا علامتیں ہیں جو کسی عبارت کے ایک جملے کو دوسرے جملے سے یا کسی جملے کے ایک حصے کو اس کے باقی حصوں سے الگ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اردو گرائمر کے حوالے سے جملہ مواد
ان کی مدد سے جہاں قاری عبارت کے ہر جملے اور ہر جزو کی اہمیت اور مقام سمجھ لیتا ہے اور اُسے معنی و مفہوم کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے، وہیں لکھنے کے سلیقے ، ذوق علمیت اور عصر حاضر کے ادبی تقاضوں کا بھی پتہ چلتا ہے۔ یہ اصطلاح رموز و اوقاف اور رموز اوقاف دونوں صورتوں میں دیکھنے میں آتی ہے لیکن زیادہ تر رموز اوقاف مروج ہے۔
مولوی عبد الحق نے رموز اوقاف کی تعریف بیان کرتے ہوئے لکھا ہے : ” اوقاف یاوقفے ان علامتوں کو کہتے ہیں جو ایک جملے کو دوسرے جملے سے یا کسی جملے کے ایک حصے کو دوسروں حصوں سے علیحدہ کریں”۔
انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا میں رموز اوقاف کی وضاحت میں افہام و تفہیم کی اہمیت کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
The use of spacing, conventional signs, and certain
typographical devices as aids to the understanding and correct reading, both silently and aloud, of hand-written and printed texts.
مولوی عبدالحق، ڈاکٹر قواعد اردو، لاہو را کیڈمی لاہور من ندارد، ص ۲۴۹
Encyclopedia Britanica, Inc, Vol.15,1973, P.273.
مندرجہ بالا تعریفوں کی روشنی میں رموز اوقاف کے بارے میں مختصر یوں کہا جا سکتا ہے: کلام و بیان میں آنے والے وقفوں، جذبوں کی کیفیات اور تاثرات کو جب تحریر میں لایا جائے تو ان کے قائم مقام جو علامتیں اور اشارات استعمال کیے جاتے ہیں، انھیں رموز اوقاف کہا جاتا ہے۔
شیخ نصرت جہاں
حواشی
موضوع۔اردو رموز اوقاف کا پس منظر اور تاریخ
کتاب کا نام۔زبان:قواعد و املا
کورس کوڈ۔9010
صفحہ نمبر،144تا145
مرتب کردہ۔Hafiza Maryam.