اردو میں واحد اور جمع
——> اسم اپنی تعداد کے اعتبار سے تین طرح کا ہوتا ہے :
(الف) واحد
——> ایسا اسم جس سے کسی ایک چیز ، مقام، شے یا حالت کا اظہار ہوتا ہو۔ جیسے لڑکا، کمر ، دروازہ ، ہاتھ، زمین ۔
موضوعات کی فہرست
(ب)۔ تثنیہ
——-> ایسا اسم جس سے دو چیزوں یا مقامات کی نشان دہی ہو۔ تثنیہ کے تمام الفاظ عربی سے اُردو میں آئے ہیں۔ چوں کہ یہ لفظ زبان و بیان کا مشتمل حصہ ہیں اس لیے ان سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔ تثنیہ کی مثالیں والدین ، طرفین کونین،بحرین قطبین و غیره
یہ بھی پڑھیں: اردو گرائمر
(ج) ۔ جمع
——> دو سے زیادہ اشیا ، مقامات یا حالتوں کو ظاہر کرنے والا اسم جمع کہلاتا ہے۔ جیسے: لڑکے، چھلکے ، نہریں، ستارے،آنکھیں۔
اُردو میں واحد سے جمع بنانے کے اصول
[واحد سے جمع بنانے کے لیے کئی قاعدے ہیں، جیسے:]
(1) بعض اسما کے آخری حرف کو ہٹا کر ے لگانے سے واحد جمع میں بدل جاتا ہے،
جیسے:
لڑکا سے لڑکے کمرہ سے کمرے دروازہ سے دروازے
1 کھمبا سے کھمبے
2 راستہ سے راستے
3 تالا سے تالے
———> [( ۲) بعض اسما کے آخر میں ”یں“ کا اضافہ کرنے سے جمع حاصل ہوتی ہے، جیسے:]*
(1) بھینس سے بھینسیں بھیڑ سے بھیڑیں میز سے میزیں
(2) کتاب سے کتابیں بوتل سے بوتلیں پازیب سے پازیبیں
–
——>(۳) بعض واحد اسموں کے آخر میں ان لگانے سے اسم جمع حاصل ہوتا ہے، جیسے:
{1} لڑکی سے لڑکیاں کھڑکی سے کھڑکیاں
(2) الماری سے الماریاں
(3) گھڑی سے گھڑیاں چابی سے چابیاں
(4) سواری سے سواریاں
——–>(۴) بعض واحد اسموں کے آخر میں ” یں لگانے سے اسم جمع حاصل ہوتا ہے، جیسے:
(1) ہوا سے ہوائیں غذا سے غذا ئیں دعا سے دعائیں
{2} خوشبو سے خوشبوئیں خطا سے خطائیں بلا سے بلائیں
———>(۵) اُردو میں سیکڑوں عربی الفاظ اور ان کی جمع استعمال ہوتی ہے۔ عربی میں جمع کے لیے وزن مقرر ہیں، جو اسم وزن پر
آتا ہے وہ جمع کی صورت رکھتا ہے۔ نمونے کے لیے چند اوزان کے مطابق اسمائے جمع درج کیے جاتے ہیں:
افعال
*احکام امواج ، احوال، اطوار، اصحاب ، اجناس، اخلاق، انواع ، احباب، انوار، اموات، اقوال وغیرہ
یہ بھی پڑھیں: اردو میں فعل اور اس کی اقسام
فعول
نقول، قلوب ، حدود، امور فنون ، شکوک، فیوض، طیور، نجوم ، سجود ، علوم ۔
مفاعل
مساجد، مقابر، مکاتب، دلائل، مناصب، کوائف ، مدارس ، مقاصد ۔]
افعلا
اولیاء اصفیا، اتقیاء انبیا، اقربا۔
[فعول نقول، قلوب ، حدود، امور فنون، شکوک، فیوض، طیور، نجوم ، سجود ، علوم ۔]
[مفاعل مساجد، مقابر، اکابر، عساکر، مکاتب، دلائل، مناصب، کوائف ، مدارس، مقاصد ۔]
عارفہ راز
حواشی
(موضوع) واحد جمع [کتاب کا نام] اردو زبان: قواعد و املا لیول,کوڈ کورس :—–> 9010 صفحہ نمبر 54,مرتب کرده… مسکان محمد زمان