اردو میں درخواست نویسی
معنی اور مفہوم
درخواست نویسی، درخواست فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کے لغوی معنی گزارش کرنا، التجا کرنا یا عرضی پیش کرنا کے ہیں۔ اصطلاح میں درخواست سے مراد ایسی تحریر ہے جو ماتحت یا ملازم اپنے افسر یا ادارے کے سربراہ کو لکھتا ہے
اور اس میں اپنے کسی مسئلہ، ضرورت یا حاجت کو پیش کر کے اس کے حل کی گزارش کرتا ہے۔ درخواست اپنی نوع کے اعتبار سے خط یا مکتوب کے قبیل سے تعلق رکھنے والی انشائی صنف ہے تا ہم اس کا دائرہ خط کی طرح کشادہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اردو کیسے لکھیں | PDF
موضوعات کی فہرست
اس میں نفس مضمون کو حد درجہ اختصار مگر جامعیت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ درخواست کا ایک مخصوص انداز اور اسلوب ہے اور بالعموم اسی انداز واسلوب کا اتباع کیا جاتا ہے۔
خواست کے اجزائے ترکیبی
درخواست کے مندرجہ ذیل حصے یا اجزا ہوتے ہیں۔
1 افسر یا ادارے کے سر براہ اور ادارے کا نام ۔
2 درخواست کا عنوان
3 خطابیہ کلمات ( جنابِ عالی، محترم جناب وغیرہ)
4 نفسِ مضمون (متن)
5 اختتامیہ ( درخواست گزار کا نام اور پتا )
6 تاریخ
درخواست نویسی کے اصول
درخواست نویسی بلا شبہ ایک انشائی فن ہے اور اس کے کچھ قواعد اور اصول مقرر ہیں ۔ ان قواعد اور اصولوں پر عمل کر کے ایک اچھی درخواست تحریر کی جاسکتی ہے۔ درخواست نویسی کے اصول درج ذیل ہیں:
۱۔ درخواست کے جملہ اجزا کو ترتیب کے ساتھ تحریر کرنا ضذوری ہے ۔
۲۔ درخواست میں سادہ، واضح اور سلیس زبان استعمال کی جائے تا کہ نفسِ مضمون کا درست مطلب سمجھنے میں دشواری نہ ہو۔ آرائشی اور زیبائشی الفاظ اور تراکیب سے گریز کرنا چاہیے۔
٣۔درخواست میں عجز و انکسار کی فضا ہونی چاہیے۔ بلند آہنگی اور تلخ نوائی سے اس کا مزاج بدل جاتا ہے۔ عجز و انکسار میں بھی ایک تواز ن قائم رہنا چاہیے اور اپنی عزتِ نفس کا خیال رکھنا لازم ہے۔ بے جا عاجزی چاپلوسی اور
خوشامد کی آئینہ دار ہوتی ہے۔
۴۔درخواست مختصر اور جامع ہونی چاہیے ۔ طول کلامی اور تفصیل گوئی سے اختر از لازم ہے۔
۵۔درخواست کا عنوان ضرور درج کیا جائے تا کہ ایک ہی نظر میں نفسِ مضمون کا مطلب اور خلاصہ سامنے آجائے۔
۶۔درخواست نویسی چوں کہ امتحانی اور نصابی ضرورت ہے، اس لیے طالب علم پر لازم ہے کہ وہ اپنا نام، شہر اور ادارے کا نام اور اپنا رول نمبر ظاہر نہ کرے۔ ان کی جگہ وہ عمومی انداز اختیار کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام۔۔۔۔۔۔۔نمرہ سخی۔۔۔
حواشی
موضوع۔۔۔{درخواست نویسی }کتاب کا نام۔۔۔{تحریر و انشاء}کوڈ نمبر۔۔۔{9008}مرتب کردہ۔۔۔{عارفہ راز}«««۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔»»»{درخواست نویسی}