اُردو اور فارسی فارسی زبان تمام زبانوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ میٹھی زبان تسلیم کی گئی ہے اور عام طور پر جب کبھی کوئی فارسی کی چیز پیش کی جاتی ہے تو "قند فارسی“ کہا جاتا ہے اور یہ بلا وجہ نہیں۔اس زبان کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:یہ زبان آسان اور سہل الفہم ہے۔ اس کی صرف و نحو بالکل سادہ ہے۔ صرف چھ صیغے ہیں۔اس کے الفاظ شیریں اور مترنم ہیں۔لیکن ان خوبیوں کے باجود اس میں بھی خامیاں ہیں ۔ اس میں تذکیر و تانیث کا کوئی امتیاز نہیں ۔ اس کے صیغے مذکر و مونث دونوں کے لیے یکساں طور پر بولے جاتے ہیں اور یہ پتہ نہیں چلتا کہ کس صنف کی بات ہے۔ اس میں مجھ، پھ، ٹ ، ٹھ، چھ، دھ، ڈ، ڈھ، ڈھ، کھ، گھ، لھ ، مھ ، نھ کی آواز میں نہیں ہیں۔ ، اردو زبان میں فارسی زبان کی شیرینی بھی ہے اور قواعد صرف ونحو کی سادگی بھی۔ اس کے ساتھ یہ ان تمام خامیوں کو دور کرتی ہے، جو فارسی زبان میں موجود ہیں یعنی اس میں با قاعدہ مذکرو مونث صیغوں کا امتیاز ہے اور اس میں وہ آوازیں بھی موجود ہیں، جو فارسی میں نہیں پائی جاتیں ۔
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں