موضوعات کی فہرست
سفر نامہ دنیا رنگ رنگیلی کا تجزیہ
تعارف
طارق محمود مرزا کا یہ سفر نامہ تین ملکوں کی سیاحت پر مشتمل ہے اس میں ان کا پہلا سفر نیوزی لینڈ کی سیاحت پر مشتمل ہے۔ اس سفر کا آغاز انھوں نے ۲۰۱۷ء میں اپنی شریک حیات کے ساتھ کیا ان کے اس سفر میں نیوزی لینڈ کے شہر کو ئنزٹاؤن، گلی نور کی ، قصبہ ایرو ٹاؤن، کروم ویل، فارم ہاوس اور مختلف دیہات کی سیر شامل ہے۔ طارق مرزا تحریر کرتے ہیں :
’’۲۰۱۷ ء میں ہمارا نیوزی لینڈ کے اس قدرتی حسن سے مالا مال شہر جانے کا پروگرام بن گیا۔ میری شریک حیات میری ہم سفر تھیں۔ سڈنی سے ہماری فلائٹ سہ پر دوبجے کی تھی ‘‘(۱)
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک ساتھ ساتھ نہیں ہیں ان دونوں ممالک کے درمیان سمندر کا حصہ بحر الکاہل حائل ہے ۔ یہ دونوں ممالک قدرتی حسن سے مالا مال ہیں ان دونوں ملکوں کے شہریوں کو ایک دوسرے کے ملک میں کافی حقوق حاصل ہیں ان دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔
طارق محمود مرزا کے اس سفرنامے میں جاپان کی سیر کے حالات بھی۔ شامل ہیں طارق مرزا کو بچپن سے ہی جاپان جانے کا بہت شوق تھا ان کا یہ شوق بچپن برس کی عمر میں پورا ہوتا ہے طارق مرزا کے اس سفر کا آغاز مارچ ۲۰۱۷ ء میں ہوا۔ اس سفر میں ان کے ہمراہ ان کے بیٹے ذیشان طارق مرزا بھی تھے۔ ان کا یہ سفر جاپان کے شہر ٹوکیو، آساکوسا، لیکس ٹاؤن اور مختلف دیہات اور آبشاروں کی سیر شامل ہے۔ وہ اپنے سفر نامے میں تحریر کرتے ہیں:
’’میرا بیٹا ذیشان طارق مرزا میرا شریک سفر تھا۔ ذیشان سول انجینئر ہے اور سڈنی میں ایک بین الاقوامی فرم بورل میں ملازمت ہم جیٹ ائیرلائن کی جس پرواز سے جارہے تھے۔ وہ سڈنی سے برہ راست ٹوکیو نہیں جاتی بلکہ سڈنی سے آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے مشہور شہر گولڈکوسٹ اور وہاں سے براہ راست ٹوکیو جاتی ہے۔‘‘(۲)
جاپان ایک ترقی یافتہ ملک ہے آج سے اٹھتر سال پہلے امریکہ نے جاپان کے دو شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے تھے جس کی وجہ سے تقریباً دو لاکھ لوگ مارے گئے تھے۔ یہ انسانی تاریخ کا ایک افسوناک واقعہ تھا اس کے بعد کے جاپان اور آج کے جاپان میں زمین آسمان کا فرق ہے. اس قوم نے متحد ہو کر دنیا کو دوبارہ سے اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر دیکھایا۔ ہر سال لاکھوں سیاح جاپان کی سیر کے لیے جاتے ہیں ۔ٹوکیو جاپان کا دارلحکومت ہے۔
طارق محمود مرزا کا تیسرا سفر تھائی لینڈ کی سیاحت پر مشتمل ہے۔ اس سفر میں ان کی اہلیہ بھی شریک سفر تھیں طارق مرزا اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کاروباری سلسلے میں بنکاک جا چکے ہیں مگر اس بار وہ پہلی مرتبہ سیر کے ارادے سے بنکاک جا ر ہے تھے۔ انھوں نے اپنے اس سفر کا آغاز ۲۰ نومبر ۲۰۱۷ کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے کیا تھا۔
اس سفر کے لیے انھوں نے تھائی ایئر لائن کے طیارے کا انتخاب کیا تھا ۔
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں