ساختیات کا تعارف اور پس منظر

ساختیات کا تعارف اور پس منظر | Saakhtiyaat ka Taaruf aur Pas-e-Manzar

ساختیات کا تعارف اور پس منظر

ساختیات میں زبان کے باہم اجزاء کا سائنسی مطالعہ کیا جاتا ہے۔ یہ اس نظام کی تلاش کرتی ہے جو بظاہر پوشیدہ ہوتا ہے، مگر زبان کے پیچھے کارفرما ہوتا ہے۔ یہی نظام معنی خیزی کے عمل کو ممکن بناتا ہے۔

ساختیات نے یہ سوال اٹھایا کہ زبان میں لفظ اور معنی کا تعلق کس طرح قائم ہوتا ہے؟ نیز یہ کہ زبان میں ابلاغ کا عمل کس اصول کے تحت ہوتا ہے؟ ان سوالات کے جواب میں ساختیات نے لفظ و معنی کے باہمی نظام پر تحقیق کی۔

فردینان دو سوسئیر: ساختیات کا بانی

ساختیات کے بانی ماہر لسانیات فردینان دو سوسئیر (Ferdinand de Saussure) تھے۔ ان کے نظریات نے سماجیات، نفسیات اور انسانی علوم پر گہرے اثرات مرتب کیے۔

سوسئیر 26 نومبر 1858ء کو جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے۔ وہ جنیوا یونیورسٹی میں سنسکرت زبان پڑھاتے بھی رہے۔ ان کے نظریات کا عکس قدیم سنسکرت لسانیات میں بھی نظر آتا ہے۔ قیاس ہے کہ انہوں نے اپنے نظریات کا اخذ سنسکرت سے کیا۔

سوسئیر نے یہ خیالات کسی کتاب میں خود تحریر نہیں کیے۔ ان کے شاگردوں نے ان کے لیکچرز کو مرتب کر کے Course in General Linguistics کے عنوان سے 1916ء میں شائع کیا۔ یہ کتاب دراصل ان کے درسی نوٹس پر مشتمل ہے۔

ساختیات کی کلیدی اصطلاحات

ساختیات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے چند اصطلاحات کو جاننا ضروری ہے:

Langue / Parole

لسان / کلام

Signifier / Signified

دال / مدلول

Syntagmatic / Paradigmatic

افقی / عمودی تعلقات

Sign

نشان

پروف ریڈر [طیبہ]

حواشی

موضوع: ساختیات
کتاب کا نام: ادبی اصطلاحات
کورس کوڈ: 9015
مرتبہ: عارفہ راز————

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں