مفت اردو ادب وٹسپ گروپ

اردو ادب وٹسپ گرپ میں شامل ہو کر رازانہ، پی ڈی ایف کتب اور اہم مواد تک رسائی حاصل کریں

پنجابی ادب میں سفرنامه


پنجابی ادب میں سفرنامه

پنجابی میں منظوم سفر ناموں کی روایت خاصی قدیم ہے ،کیوں کہ ابتدائی دور کے اکثر شعراء حج سے واپسی پر اپنے سفر کی کہانی اورقلبی کیفیات کو منظوم صورت میں پیش کیاکرتے تھے

لیکن جدید معنوں میں سفر نامے کی ابتداء عہد حاضر کی دین ہے اور اس حوالے سے پہلا سفر نامہ ” ایشیادی سیر “ ۱۹۹۸ کو قرار دیا جاتا ہےجس میں فلسطین ، عرب ، شام ، چین اور دیگر کئی ممالک کی سیاحت کا احوال بیان کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پنجابی زبان میں انشائیہ

قیام پاکستان کے بعد کتابی صورت میں شائع ہونے والے سفر ناموں میں اولیت اعجاز الحق کے سفر نامے ” یورپ توں چیونگم دے نال“ کو حاصل ہے جو ۱۹۷۵میں، یعنی قیام پاکستان کے 27 سال بعد منظر عام پر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجابی شاعری اور دمورد

اس میں ایران، یونان، جرمنی ، افغانستان ، یوگوسلاویہ اور آسٹریلیا کے حالات بیانیہ انداز میں قلم بند کئے گئے ہیں اور مصنف یورپ کی سماجی آزادیوں اور ثقافتی ترقی سے خاصا متاثرنظرآتا ہے۔

دوسرا سفر نامہ سلیم خان گمی کا ” دیس پردیس“ ہے جو ۱۹۷۸ میں منظر عام پر آیا۔ اس میں سفر نامے کے تکنیکی لوازمات کا خیال رکھا گیا ہے اور فنی اعتبار سے بھی یہ پختہ اسلوب کا حامل ہے ۔ اس میں برطانیہ کے سفر کا حال دلچسپ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

محمد اسماعیل احمدانی کا سرائیکی سفر نامہ” پیت دے پندھ“ ۱۹۸۰میں منظر عام پر آیا۔ اس کتاب میں منتشر خیالات کو سفر نامے کی صورت میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جبکہ سجاد حیدر پرویز کے سفر نامے ”ویندئیں وگدیں“ میں اندرون ملک سفر کو موضوع بنایا گیا ہے۔

اسے سرائیکی زبان کا پہلا تاثراتی سفر نامہ قراردیا جاتا ہے۔ ممتاز حیدر ڈاہر کی کتاب ”پکھی واس“ مطبوعہ ۱۹۸۶ ء بھارت کا سفر نامہ ہے جو سرائیکی زبان میں اس انداز سے لکھا گیا ہے کہ قاری خود سفر میں شریک محسوس کرتا ہے۔

” بھنے بھار مسافراں “ نعیم ثاقب کا تحریر کردہ سفر نامہ ہے جس میں پیش آنے والے واقعات کو بے تکلف اور سادہ اسلوب میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ارشد میر ، تنویر ظہور اور سید سبط الحسن ضیغم نے بھی سفر نامے تحریرکیے جو مختلف رسائل میں وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہے۔

پروف ریڈر: سجاد حیدر

حواشی

کتاب کا نام: پاکستانی زبانوں کا ادب، 2،کوڈ نمبر "1856،صفحہ نمبر:223, 4.1-،موضوع: سفر نامہ4. 1-

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں