نذیر احمد کے ناولوں کا تنقیدی جائزہ

نذیر احمد کے ناولوں کا تنقیدی جائزہ:

ڈپٹی نذیر احمد کا ناول مراۃ العروس اور بنات النعش متوسط اردو داں طبقے کی خواتین میں بہت مقبول ہوا ، ان ناولوں کا خاص مقصد خانہ داری مقصود تھا۔ مراۃ العروس میں اصغری کے کردار کو ایک رول ماڈل کی شکل میں پیش کیا کیا تھا جو تعلیم کے ساتھ ساتھ امور خانہ داری میں بھی ماہر تھی۔ اصغری کی ضد ا کبری کے کردار کو پیش کر کے مصنف نے عام قاری کو حالات سمجھنے اور موازنہ کرنے کی سہولت دیدی تھی ، اسی طرز پر لکھتے ہوئے ادیبؤں نے ایسے ہی موضوعات کا انتخاب کیا ، مثلا نو بیاتا دلہنوں کو سلیقہ مندی سکھانا سسرال کی خدمت کرنا ، محبت اور صبر کی تلقین و غیره.. تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور غلط رسوم و توہمات سے نجات دلانا جیسے موضوعات ہی اس عہد کی لکھنے والیوں کے پیش نظر تھے جن کا تعلق صرف گھر کی چہار دیواری سے تھا۔ مثلا رشیدۃ النساء، اکبری بیگم ، مسز عباس

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں