متضاد الفاظ
وہ لفظ یا کلمے جو معنوں کے لحاظ سے ایک دوسرے کی ضد ہوں یا ایک دوسرے کے برعکس معنی دںیں، انھیں قواعد کی رو سے متضاد الفاظ کہا جاتا ہے۔
لفظ کی حقیقی معنویت اس کی ضد سے ہی واضح ہوتی ہے۔ اگر کسی کیفیت یا چیز کی کوئی ضد نہ ہو تو اس کا مفہوم واضح کرنا یا اس کے معنوں کا تعین کرنا بے حد مشکل بلکہ کسی حد تک نا ممکن امر ہے۔
جیسے اندھیرے کا مفہوم اجالے کے تصور کے بغیر سمجھنا دشوار ہے یا رات کا دن کے بغیر یا نیک کا بد کے بغیر ۔ متضاد الفاظ کا استعمال بات چیت اور کلام کو واضح کرنے میں اور ان کے مفہوم کو تعین کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ شعرا خاص طور فکر و خیال کی مؤثر ترسیل کے لیے صحت تضاد کو استعمال کرتے ہیں ۔ متضاد الفاظ کی چند مثالیں ذیل میں پیش کی جاتی ہیں :
لفظ متضاد
ہلکا۔ بھاری
کڑوا۔ میٹھا
کمزور طاقت ور
گہرا۔ ہلکا
نیا۔ پرانا
امیر۔ غریب
مہنگا۔ سستا
بھاری۔ ہلکا
ٹھنڈا۔ گرم
بزدل۔ دلیر
لمبا۔ چھوٹا
چست۔ سست
اونچا۔ نیچا
روشن۔ تاریک
اپنا۔ غیر
دوست دشمن
کالا۔ گورا
تھوڑا۔ زیادہ
شہر۔ گاؤں۔
حواشی
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
موضوع ۔۔۔{متضاد الفاظ}
کتاب کا نام ۔۔۔{اردو زبان : قواعد و املا}
کوڈ نمبر ۔۔۔۔{9010}
مرتب کردہ۔۔۔۔{عارفہ راز}