مطابقت کے اصولوں کی روشنی میں غلط جملوں کی درستی

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم،موضوع ۔۔۔{مطابقت کے اصولوں کی روشنی میں غلط جملوں کی درستی}،کتاب کا نام ۔۔۔{اردو رسم الخط: مفہوم،تاریخ}،کوڈ نمبر ۔۔{9010}،مرتب کردہ ۔۔۔{عارفہ راز}

مطابقت کے اصولوں کی روشنی میں غلط جملوں کی درستی

غلط جملے اور درست جملے

باپ بیٹا جا رہا ہے

باپ بیٹا جا رہے ہیں۔

گھوڑا گاڑی بک گئے

گھوڑا گاڑی بک گئی۔

قلم دوات میز پر رکھے ہے

قلم دوات میز پر رکھی ہے۔

تمھارے کھانے میں نمک مرچ زیادہ ہوتے ہیں۔

تمھارے کھانے میں نمک مربی زیادہ ہوتا ہے۔

اس کا شب و روز عیش میں گزرتا ہے۔

اس کے شب وروز عیش میں گزرتے ہیں۔

وہ عورت بڑی لڑا کی ہے

وہ عورت بڑی لڑا کا ہے۔

اس کا مال و اسباب ، جا گیر، مکانات سب بک گیا۔

اس کا مال و اسباب ، جا گیر، مکانات سب بک گئے۔

تعزیرات پاکستان چھپ گئے ہیں۔

تعزیرات پاکستان چھپ گئے ہے

کیا آپ میرا ساتھ دو گے؟

کیا آپ میرا ساتھ دیں گے؟

آدمی کے دوکان ، دو آنکھیں اور ایک منہ ہیں۔

آدمی کے دوکان ، دو آنکھیں اور ایک منہ ہے۔

گھر عورت کی سلطنت ہوتی ہے ۔

گھر عورت کی سلطنت ہوتا ہے۔

عائشہ نے کتاب ، کاپی اور قلم خریدے۔

عائشہ نے کتاب، کاپی اور قلم خریدا۔

ریوڑ گھاس چر رہے ہیں۔

ریوڑ گھاس چر رہا ہے۔

میز پر کاغذ اور قلم دان رکھے ہیں۔

میز پر کاغذ اور قلم دان رکھا ہے۔

آپ تشریف رکھو۔

آپ تشریف رکھیں ۔

چوری اس کا پیشہ تھی۔

چوری اس کا پیشہ تھا۔

اس کا ہوش و حواس جاتا رہا۔

اُس کے ہوش و حواس جاتے رہے۔

ایسی باتوں سے رعب اور وقار جاتے رہتے ہیں۔

ایسی باتوں سے رعب اور وقار جاتا رہتا ہے۔

آپ بھی ہمارے ہاں تشریف لاؤ۔

آپ بھی ہمارے ہاں تشریف لائیں لائیے ۔

میز اور کرسی ٹوٹے پڑے ہیں۔

میز اور کرسی ٹوٹی پڑی ہے۔

نوائے وقت کئی شہروں سے چھیتی ہے۔

نوائے وقت کئی شہروں سے چھپتا ہے۔

آپ کب جاؤ گے؟

آپ کب جائیں گے؟

آپ تشریف لے جاؤ۔

آپ تشریف لے جائیں۔

آپ کب جاؤ گے؟

آپ کب جائیں گے؟

آپ کیا کر رہے ہو

آپ کیا کر رہے ہیں؟

ٹکٹیں خرید لو۔

ٹکٹ خرید لو۔

یہ عورت اچھی گاتی ہے۔

یہ عورت اچھا گاتی ہے۔

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں