محاورے کی تعریف و تفہیم

محاورے کی تعریف و تفہیم | Mahaaveri Ke Tareef Wa tafheem

محاورے کے لغوی معنی

محاورہ عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے لغوی معنی بات چیت یا کلام کے ہیں ۔

محاورے کی تعریف

اصطلاح میں دو یا دو سے زیاد ہ الفاظ کا ایسا مجموعہ جو اپنے اصلی اور لغوی معنی کے بجائے مرادی اور مجازی معنوں میں استعمال ہو، محاورہ کہلاتا ہے۔

محاورہ کا استعمال

محاورہ بھی اہل زبان کے استعمال کے مطابق برتا جاتا ہے، یعنی جس طرح وہ تشکیل پاتا ہے، اسی صورت میں استعمال ہوتا ہے، ایسا نہیں کہ بولنے یا لکھنے والے اپنی مرضی سے محاورے کے الفاظ کو ہم معنی الفاظ میں بدل دیں، یا ان کی ترتیب آگے پیچھے کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے محاورے از سید ضمیر حسن دہلوی | PDF

مثال

مثال کے طور پر اُردو میں ایک محاورہ مستعمل ہے: شش و پنج میں پڑنا ۔ اس کو اگر کوئی چھے پانچ میں پڑھنا بولے گا تو اسے درست نہیں کہاجائے گا اگر چہ شش و پنچ کے معنی چھے پانچ ہی کے ہیں۔

محاورے کی اہمیّت و افادیت

1:- محاورہ بیان کو مؤثر اور دل پذیر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے زبان میں خوب صورتی کے ساتھ ساتھ کفایت لفظی کی سہولت پیدا ہو جاتی ہے یعنی وہ بات جو بیان کرنے کے لیے کئی لفظوں یا جملوں کی ضرورت پڑے وہ محض دو یا تین لفظوں میں عمدگی سے ادا ہو جاتی ہے۔

2:- محاورے سے زبان میں چستی ، صفائی، خوبی اور لطافت بھی پیدا ہوتی ہے اور اس کی تاثیر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

3:- محاورہ میں بسا اوقات ایک اسم اور ایک فعل یا دو اسم اور ایک فعل ہوتا ہے اور اسی مجموعے میں نئے معنی پیدا ہو جاتے ہیں یا اہل زبان اپنی مرضی سے اس مجموعے کو نئے معانی کے لیے استعمال میں لاتے ہیں۔

4:- کسی بھی زبان میں محاوروں کی گنتی نہیں کی جاسکتی۔

5:-پرانے محاورے ترک ہوتے جاتے ہیں اور ان کی جگہ نئے محاورے بنتے رہتے ہیں، زبان کا یہ فطری عمل کسی خاص ماحول میں وضع نہیں کیا جا تا بلکہ خودرو پودوں کی طرح محاورات اور الفاظ زبان میں اپنی حیثیت اور معانی بدلتے رہتے ہیں اور ان کا استعمال بھی گھٹتا بڑھتا رہتا ہے۔

6:- محاورہ عام بول چال کی گفتگو میں بھی استعمال ہوتا ہے اور ادبی تحریروں میں بھی ۔ 7:-ادبی تحریروں میں محاورے کے مناسب اور متوازن استعمال سے اس کا مرتبہ عام تحریروں سے بڑھ جاتا ہے۔

لغات ومحاورات از امام بخش ناسخ | PDF

چند مشہور محاورات

ذیل میں چند معروف محاورات اور ان کے مجازی معنی درج کیے جاتے ہیں :

محاورے کی مفہوم

آسمان پر اٹھانا : شور مچانا
آسمان سے باتیں کرنا : بلند ہونا ، اونچا ہونا۔

آبرو خاک میں ملانا : رسوا کرنا ، ذلیل کرنا۔

آگ بگولا ہونا : غصے میں آجانا ، غصہ کرنا۔

آبرو خاک میں ملانا : ذلیل کرنا ، رسوا کرنا۔

آپے سے باہر ہونا۔ : غصے میں آنا۔

اپنے منھ میاں مٹھو بننا۔ : اپنی تعریف کرنا۔

آب و دانہ اُٹھنا۔ : زندگی ختم ہونا ۔ مر جانا ۔

آسمان سے باتیں کرنا۔ : بہت بلند ہونا ، اونچا ہونا ۔

سر پر بٹھاتا۔ : عزت دینا، تکریم کرنا۔

وال نہ گلنا۔ : مقصد پورا نہ ہونا ، سفارش نہ چلنا۔

گھوڑے بیچ کر سونا۔ : غافل ہونا ، غفلت میں پڑنا۔

رال ٹپکنا۔ : لالچ میں آنا ، ہوس کرنا۔

باغ باغ ہونا : بہت خوش ہونا ۔

پاؤں پڑنا :منت سماجت کرنا ، معافی مانگنا۔

پانی پانی کرنا :شرمندہ کرنا ۔

سبز باغ دکھانا۔ دھوکہ دینا۔

طوطی بولنا۔ :شہرت ہونا۔

مٹھی گرم کرنا۔ : رشوت دینا۔

ہتھیلی پر سرسوں جمانا :

فوری فائدہ چاہنا :

آنکھ چرانا. : بچنا۔

حواشی

کتاب ۔ اردو زبان: قواعد اور املا موضوع۔ محاورہ صفحہ۔ 85 تا 86 کورس کوڈ۔ 9010مرتب کردہ۔ اقصٰی فرحین

پروف ریڈر : نائمہ خان

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں