مولانا صلاح الدین احمد کے مضمون ‘وطن اور ملت’ کا خلاصہ اور اہم نکات

خلاصہ:اس مضمون میں مولا نا صلاح الدین احمد نے اقبال کے وحدت ملت کے تصور سے لے کر تصور وطن تک اور پھر اس حوالے سے مثالی ریاست پاکستان کے قیام تک اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی ہے۔ اسلامیان ہند ہمیشہ سے وحدت ملت کے قائل تھے۔ وطن پرستی کا جذ بہ تقریباً ختم ہو چکا تھا لیکن علامہ اقبال نے جب جذبات کی بجائے نظر کو راہنما بنایا تو انھوں نے لازم جانا کہ ہندوستان بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا قیام ضروری ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ اسلام کے اصولوں پر عملدرآمد کے لیے کسی خطہ زمین کا انتخاب ضروری ہے۔ اقبال کا خیال درست تھا کہ جب تک مسلمان کسی ریاست میں رہتے ہوئے اسلامی اصولوں پر مبنی زندگی کا دفاع کرنے کے اہل نہ بن پائیں گے، وہ ملت کے وسیع تصور کو بھی نہ سمجھ پائیں گے۔ "پاکستان” دراصل ملت کے اجتماعی مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہے۔ تعمیر ملت کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وطن کو مضبوط اور توانا بنایا جائے۔ غیر مسلم پاکستانی بھی پاکستانی ہیں۔ ان کے ساتھ نا صرف اچھے تعلقات ناگزیر ہیں ، بلکہ ایک مشترکہ نصب عین بھی ضروری ہے۔ یہی وطن دوستی کا تقاضا ہے ۔ ہماری وطن پرستی ایسے اصولوں پر مبنی ہو کہ جن کے باعث ہماری ملی ذمہ داریاں مجروح نہ ہونے پائیں اور ان اصولوں میں سب سے بڑا حصول اتحاد عالم اسلام ہے۔

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں