مضمون کیسے لکھا جائے؟

مضمون کی بہت سی اقسام ہیں، تعلیمی علمی و ادبی ، سائنسی، تاریخی، فنی وغیرہ اسی طرح نفس مضمون کے حوالے سے کچھ اور اقسام بھی ہیں ۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ مضمون کیسے لکھا جائے؟ جس موضوع پر مضمون لکھنا مقصود ہو، اس پر غور و فکر کر لیا جائے اور عنوان کی پیچیدگیوں کو اچھی طرح دیکھ لیے جائے ۔ ذہن میں ایک نقشہ بٹھا لیا جائے کہ کیا کرنا ہے اور کیا کچھ لکھنا ہے۔ غور و فکر کے بعد ایک خاکہ بنایا جائے اور کسی صفحے پر مختصر اشارات لکھ کر انھیں ترتیب دے دیا جائے ۔ آغاز کیا ہو اور نفس مضمون میں کیا کچھ لکھا جائے اور خاتمہ کن الفاظ میں زیادہ موثر ہو گا؟ یہ طے کر لیا جائے اور موضوع کی مناسبت سے آیات ، احادیث اور اقوال بھی نوٹس میں لکھ لیے جائیں۔مضمون کی ابتدا دلکش پیرائے میں کی جائے ، تاکہ یہ قاری کو آغاز ہی سے اپنی گرفت میں لے لے۔ابتدائیے کے بعد ایک منطقی ترتیب سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جائے ۔ موضوع کے مطابق: اشعار ، ضرب الامثال اور محاورات کا استعمال کیا جائے لیکن زبان کو ثقیل نہ بنایا جائے، بلکہ سادہ زبان استعمال کی جائے ۔ جملے مختصر ہوں اور عبارت بھی سادہ رہے۔

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں