ایک معیاری مضمون کی خصوصیات

کتاب۔ تحریر و انشاء(عملی ترتیب)،موضوع۔ ایک معیاری مضمون کی خصوصیات،کورس کوڈ۔ 9008،صفحہ۔ 22 تا 23،مرتب کردہ۔ اقصٰی فرحین


ایک معیاری مضمون کی خصوصیات

ایک معیاری مضمون کی درج ذیل خوبیاں ہوتی ہیں۔

٭ جملے مختصر اور سادہ ہوتے ہیں طویل اور پے چیدہ جملوں سے اجتناب کیا جاتا ہے۔

٭ادبیت اور حسن کے ساتھ سلامت روانی اور وضاحت بھی ہوتی ہے۔

٭ مضمون میں تکرار سے گریز کیا جاتا ہے۔

٭ جہاں تک ممکن ہو اردو کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں ۔ وہ اصطلاحات جن کا اردو میں متبادل موجود ہے؛ ان کو تر جیح دی جاتی ہے۔

٭ مضمون میں مقصدیت اور حقیقت پسندی کو مقدم رکھا جاتا ہے۔

٭ صحت زبان اور رموز اوقاف کا خیال رکھا جاتا ہے اور غلط اشعار اور غلط اقوال درج نہیں ہوتے۔

٭ مضمون تعصب سے پاک ہو اور حقیقت نگاری کا عکس لیے ہوئے ہوتا ہے۔

٭ متنازع باتوں سے گریز کیا جاتا ہے۔

٭ مہم تراکیب، اور سمیع و مقتضی انداز بیان سے پاک ہوتا ہے۔

٭ منطقی ترتیب کا خیال رکھا جاتا ہے۔

٭ پر تکلف عبارت آرائی سے پاک ہوتا ہے۔

٭ معیاری مضمون عالمانہ و سنجیدگی اور موزوں دلائل کا حامل ہوتا ہے۔

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں