مصدر اور اس کی اقسام
موضوعات کی فہرست
مصدر کی قسمیں
مصدر کی چار قسمیں ہوتی ہیں:
(1) مصدر مفرد
ایسا اسم جو شروع سے ہی مصدر کے معنی میں مستعمل ہو، جیسے آنا ، جانا، کھانا، کہنا وغیرہ۔
(۲) مصدر مرکب
ایسا اسم جو مصدر کے ساتھ ایک اسم زیادہ لگانے سے وجود میں آتا ہے، جیسے کلمہ پڑھنا، سچ کہنا، قے آنا وغیرہ۔
یہ بھی پڑھیں: اردو گرائمر
(۳) مصدر لازم
ایسا مصدر جس سے بنے ہوئے تمام افعال لازم ہوں ۔ وہ فعل ، جو صرف فاعل کو چاہے، فعل لازم کہلاتا ہے، جس مصدر سے یہ فعل بنے گا، دو مصدر بھی لازم ہوگا، جیسے: آنا، جانا، چلنا، بھاگنا وغیرہ سب مصدر
لازم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسم اور اس کی اقسام
(۴) مصدر متعدی
ایسا مصدر جس سے متعدی افعال وجود میں آتے ہیں اور متعدی فعل وہ ہے، جو فاعل کے علاوہ مفعول کو بھی چاہے، جن مصادر سے یہ متعدی افعال بنیں ، وہ مصدر متعدی ہوں گے، جیسے چلانا ، اچھالنا، ہنسانا وغیرہ۔
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں