میں بہنوں پر اک کتاب لکھوں گی
ان کا پیار میں ہر بار بے حساب لکھوں گی
تا قیامت یونہی سلامت رہے پیار کا یہ رشتہ
میں رب سے ہر بار بہن کا پیار مانگو گی
کبھی اگر ملا مجھے وہ صفحہ بہنوں کی قسمت کا
میں ہر صفحے پر خوشیوں کا بھر مار لکھوں گی
بہن کیا ہے؟ ماں ،دوست یا کوئی فرشتہ
میں رب کی بنائی ہر بہن پر صدقے وار لکھوں گی
خود کسی مسافر کی مانند راہ بھٹکتی ہوئی
آرزو ہر بڑی بہن کو بہنوں کی استاد لکھوں گی
(از قلم سدرہ میر)
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں